آپ کے باورچی خانے کی صفائی کے لیے چند مفید تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Kitchens, Clean Design Clean Design Moderne keukens
Loading admin actions …

کسی بھی گھر میں باورچی خانے کو صاف سُتھرا رکھنا دیکھنے والے پہ اچھا اثر ڈالنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف باورچی خانہ آنے والوں پہ اچھا تاثر دیتا ہے بلکہ آپ کے اہلے خانہ کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے ۔ آج ہم ہومی فائی میں آپ کے باورچی خانے کی صفائی کے لیے چند مفید آئڈیاز لائے ہیں جو کہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے خاص طور پر ایسی جگہیں جن کا صاف ہونا ضروری ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں ۔

1. فریج کی صفائی

فریج کو باورچی خانے میں امتیازی اہمیت حاصل ہے ۔ فریج کا صاف ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس میں کھانے پینے کے چیزوں کو سٹور کیا جاتا ہے ۔ اور اگر یہ صاف نہ ہو تو اس سے صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا کی کچھ مقدار کو پانی میں ملا کر ایک مکسچر بنائیں اور کسی کپڑے سے فریج کے مختلف حصوں کو صاف کردیں، فریج جگمگانے لگے گا جبکہ اس میں موجود بساند بھی دور ہوجائے گی۔

2. برتن دھونے والا کپڑا یا سپنج

عام طور پر ہم سوچتے ہیں کہ صاف کرنے والے مواد  یعنی کپڑا یا سپنج کی صفائی سُتھرائی زیادہ ضروری نہیں لیکن افسوس ایسا کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ ایسی چیزوں پہ بیکٹریا یا جراثیم بہت جلدی اثر کرتے ہیں۔  آپ کو چاہیے کہ آپ اور نہیں تو ہفتے میں ایک بار ضرور ان کو جراثیم کُش ادوایات سے دھو لیں ۔

3. سنک کی صفائی

باورچی خانے میں سنک ایک ایسی جگہ ہے جس میں برتن اور سبزیوں کو رکھ کر دھویا جاتا ہے تو اس لیے اس کا صاف ہونا بہت ضروری ہے ۔ سنک کے اندر عام طور پر دھبے سے بن جاتے ہیں جو دکھنے میں بہت بُرے لگتے ہیں تو ضروری ہے کی اس کو داغ دھبوں سے بچانے کے لیے اس کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے ۔ سنک کی صفائی کے لیے آپ اسے گریس یا کئی گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟ تو سرکہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔

4. چولہے کی صفائی

کچن کی صفائی میں چولہے کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے ناشتہ بنانے کے بعد جب ناشتے کہ برتن دھوئے جائیں تو ساتھ چولہا بھی ساتھ صاف کیا جائے یہی عمل دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد بھی دہرایا جائے برتنوں کو اچھی طرح خشک کر کے استعمال کیا جائے۔ نہ صرف چولہے کو اُوپر سے صاف کیا جائے بلکہ اس کے آس پاس بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔اس لئے روزانہ معمول کی صفائی کے علاوہ چولہوں کو ہفتے میں ایک مرتبہ سرکے سے صاف کرلیں ۔ تمام داغ دھبے اور چکنائی بالکل صاف ہوجائے گی اور چولہے چمکنے لگیں گے۔

5. کٹنگ بورڈ کی صفائی

سبزیاں یا گوشت کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے گندے کٹنگ بورڈز کی صفائی  بھی بہت ضروری اس کے لیے کچھ مقدار میں نمک کو لیں اور لیموں کو کاٹ لیں۔ نمک کو کٹنگ بورڈ پر چھڑک دیں اور پھر اس کے اوپر کٹے ہوئے لیموں کو رگڑے۔ کچھ دیر بعد نمک کو بورڈ سے ہٹا دیں یا پانی سے دھولیں۔ یہی چیز آپ بیلن اور سلاد کے لکڑی کے ڈونگوں کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔

6. اوون کی صفائی

کسی بھی باورچی خانے میں چولہے کے بعد اوون کو کھانا گرم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے  اوون کی صفا ئی بھی بہت اہم ہے اور اس کے لیے آدھے کپ ایمونیا کو ایک ڈونگے میں ڈال کر رات بھر کے لیے اوون میں چھوڑ دیں، اگلی صبح کپڑے سے اسے اچھی صاف کرلیں، اس میں جمع چکنائی اور کھانوں کا دیگر حصہ پہلے ہی ڈھیلا ہوچکا ہوگا اور صفائی آسان ہوجائے گی۔

7. برتن رکھنے والی الماری کی صفائی

کبھی کبھی کچھ برتن اس لئے خریدے جاتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں ان کا روز استعمال نہیں ہوتا نہ ہی انہیں پھینکنے کا ذہن ہوتا ہے ان برتنوں کو باورچی خانے کی سجاوٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے بڑے بڑے برتنوں کو اوپر شیلف پر سجایا جا سکتا ہے۔ اور کوشش کریں کہ غیر ضروری برتنوں کو نکالنے سے گریز کریں  روز کی صفائی کے ساتھ ہفتے میں ایک بار کیبنٹ اندر سے ضرور صاف کریں۔

8. فرش کی صفائی

 باورچی خانے کے فرش کو چکنائی کے دھبوں سے بچانا اور صاف رکھنا ضروری ہے اپنے باورچی خانے کی ٹائلوں کے درمیان موجود مٹی کو نکالنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی کو ملا کر مسکچر بنائیں جسے ٹوتھ برش کی مدد سے متاثرہ ٹائلز پر لگاکر انہیں صاف کردیں۔

مزید تجاویز کے لیے اس مضمون ایک صاف اور باضابطہ باورچی خانے کے بارہ(12) خیالات کو دیکھیں

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine