اچھی طرح سے صوفے کو صاف کریں: مرحلہ وار ہدایات

usranaz usranaz
homify
Loading admin actions …

آج کے مضمون میں ہم صوفے کے نئے ڈیزائن اور ٹرینڈ کے بارے میں بات نہیں کرنے جا رھے بلکہ  اس کی صفائی اور دیکھ بھال کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں۔ آج ہم صوفے کے کچھ خاص پہلوؤں پر بات کریں گے جیسے کہ ہم صوفی کو کس  طریقے سے بہتر انداز میں صاف کر سکتے ہیں۔ آپ بتائیں کہ کیسے صاف کریں گے۔ ؟اوہ! ہم جانتے ہیں آ پ سوچ رھے ہیں کہ اس کو ایک بار ویکیوم کلینر سے سک کریں اور صوفہ صاف۔ لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ اس دھول اور مٹی میں کس قدر بیکٹیریا اور جراثیم چھُپے ھوتے ہیں؟ اس کے بعد ہم سب اپنے بچوں ،رشتہ داروں اور اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ہم اس پر بیٹھ کر چائے اور کافی پیتے ہیں اور بعض اوقات ٹی۔وی سیٹ کے سامنے بیٹھ کر کھانا بھی کھاتے ہیں۔اسلئے اب اس صوفے کو صرف سک کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ہر روز اور ہر ایک صوفے کو اچھی طریقے سے صاف کرنا ضروری ھے

1. اچی طرح سے صفائی

آپ کے صوفی کی صفائی کے لئے پہلی تجویز ! ایک اعلی معیار کی گیلے اور خشک ویکیوم کلینر یا بھاپ کلینر کے ساتھ مکمل صفائی کریں. اس آلہ سے صوفی پر ہلکے ڈٹرجنٹ کے ساتھ پانی چھڑکا گیا ھے، جو پرانی دھول ،مٹی اور گندگی کو کچھ وقت کے لئے دوبارہ آنے سے روکتا ھے۔ایک ویکیوم کلینر اور صفائی ایجنٹ کے ساتھ صفائی کر سکتے ہیں۔ہم اس صفائی کو سال میں دو سے تین بار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ اس بات پر منحصرھے کہ آپ اس صوفہ کو سال میں کس قدر استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس بھاپ کلینر نہیں تو آپ ایک خاص سپرے کو ایک گیلے کپڑے کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

خاتونِ خانہ کی ٹپ! یہ ھے کہ صوفہ کو صاف کرنے کے لئے سوڈا ایک جادوئی ہتھیار ھے۔بس صوفہ پر ایک تھوڑا سا خشک سوڈا پاؤڈر چھڑکیں، اسے رات بھر رہنے دیں اور صبح ویکیوم کلینر سے صاف کر دیں۔ آپ کا صوفہ چمک اُٹھے گا۔

2. اوہ ! پیارے پالتو

آپ میں سے کس کے پاس پالتو جانور ہیں؟ جیسے کتا اور بلی گھر میں اچھے پالتو ہیں۔ ان جانوروں کے بالوں کی وجہ سے کام بڑھ جاتا ھے خاص کر بہار اور خزاں میں جب ان کے کوٹ تبدیل ھو جاتے ہیں ان کے بال بہت تیزی سے جھڑتے ہیں جو کہ صوفوں اور کشن پر چپک جاتے ہیں۔ان بالوں کو آسانی کے ساتھ بڑے پیکج ٹیپ اور لنٹ رولر کے ساتھ صاف کیا جا سکتا ھے۔

گیلی صفائی

اگر آپ کے بچے ہیں تو ان کو صوفے اور آرام دہ کرسیاں بہت اچھی لگتی ہیں، اور بچے ہر وقت اپنے کیچڑ اور مٹی والے ھاتھوں سے کشن اور صوفوں کو میلا اور گندا کرتے رہتے ہیں۔ ایک خاص داغ ہٹانے والے آلے کے ساتھ آ پ ان داغوں کو آسانی سے ہٹا سکتے ہیں۔

ٹپ  :  صابن کی جھاگ سے صوفوں کو بچائیں۔ اصول کے طور پر آپ اس کے داغ کو جلد صاف کریں۔ اگر صابن کی جھاگ سے صوفے گیلے ھو گئے تو آپ کے لئے مسائل ہیدا ھو سکتے ہیں۔

4. روشن اور چمکدار فرنیچر

گہرے اور روشن رنگوں کو خاندانی گھروں میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔ اسلئے ہم آپکو نیا فرنیچر لینے سے پہلے، چاہے وہ دالان خانے کا پہلا فرنیچر ہی کیوں نہ ھو ہلکے رنگوں کے فرنیچر کا مشورہ دیں گے۔ بچوں اور پالتو جانوروں والے گھر میں ،مثال کے طور پر ہم آسانی سے دھوئے جانے والے صافہ بہتر ہیں۔ مصنوئی چمڑے سے تیار شدہ صوفے عموما’ گیلے کپڑے سے صاف ھو جاتے ہیں۔جبکہ چمڑے کے کشن گرم پانی اور سرف سے صاف کئے جا سکتے ہیں۔

5. اس کو دیکھنے کے بعد صوفہ کتنا آسان ھے؟

غیر جانبدار رنگوں کے صوفوں کے ساتھ ، اس پر دھول،مٹی اور داغ اس میں جزب ھو جتے ہیں۔جس سے یہ زیادہ نمایاں طور پر ظاہر نہیں ھوتے۔ صوفوں کو خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ یہ روش اور تیز رنگوں میں نہیں ھونا چاہئے جیسے پیلا اور سفید رنگ۔ دوسری طرف ایسے صوفوں پر داغ نمایاں ھو جاتے ہیں جب وہ ایک یا دو ظاہر ھو جاتے ہیں۔ ایک جنگلی پرنٹ کے سادہ اور ہلکے رنگوں سے مزین خوبصورت صوفوں کے بارے میں کیا خیال ھے۔یہ داغ کو چھپانے کے لئے موثر ہیں۔ تا ہم بعض صوفوں کے خاص کور ھوتے ہیں جو آسانی سے دھل بھی جاتے ہیں اور صوفوں کو سمارٹاور دلکش پیش کرتے ہیں۔

6 اگر کوئی چیز بھی مدد گار ثابت نہیں ھو رہی تو اپہولسٹر مدد کرے گا۔

اگر آپ کے صوفے کا لیدر اچھی شکل اور بہتر ڈیزائن میں ھے  لیکن اس کا کور اس کے مطابق نہیں یا اسے فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ھے۔؟ اگر آپ کی تمام تدبیروں کے باوجو صوفہ کے داغ نہیں جا رہے تو آپ کو فوری طور پر ایک نئے کشن کو خریدنے کا سوچنا پڑے گا۔ یہ پرانے صوگوں کو نئے صوفون میں تبدیل کر کے نیا فرنیثر لانے کا بہترین آئیڈیا ھے۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine