بارہ خوبصورت صحن اور ٹیرس کے ڈیزائن

Farheen Farheen
Casa Sorteo Tec No.191, ARQUIPLAN ARQUIPLAN Moderne balkons, veranda's en terrassen
Loading admin actions …

آپکو لگتا ہے کہ ٹیرس یا صحن کے لیئے سب سے خوبصورت چیز اسکی سجاوٹ ہے --- جیسا کہ اس تصویر میں دیکھ کر آپکو پتا لگ گیا ہوگیا۔ لیکن اس تصویر میں آپکو ایک اور چیز نظر آرہی ہوگی وہ ہے فرش۔ ہومی فائی کی اس آئیڈیا بک میں ہم آپکو مختلف ڈیزائن دکھائیں گے جن کے ذریعے آپکو مختلف صحن کے مختلف ڈیزائن دکھائیں گے، جو آپکے فرش کو مکمل تبدیل کر سکتے ہیں۔

۱۔ ایک فرش جو اسٹائل کی صحیح تعریف ہے

Casa Sorteo Tec No.191, ARQUIPLAN ARQUIPLAN Moderne balkons, veranda's en terrassen

ٹیرس یا صحن بنانے کے لیئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ فرش بنانے والے میٹریل کو دیکھیں کہ آپکو کس قسم کا چاہیے؟ آپکا بجٹ کتنا ہے؟ آپکو کیسا پسند ہے؟

آپکے پاس لکڑی،قدرتی پتھر، مصنوعی پتھر،سیرامک ٹائلیں-----اسلیئے آپ میٹریلز کے بارے میں جاننا شروع کردیں کہ آپکی پسند کونسی ہے ؟ آپکا بجٹ کتنا ہے اور کسطرح کا میٹریل پسند کرتے ہیں

۲۔ ہر قدم پر: پر اسکوئر میٹر کو ناپیں

پہلی چیز جو آپکو فرش پسند کرنے کے بعد کرنی ہے وہ یہ ہے کہ جگہ کو ناپنا ہے۔ ناپنے کے بعد آپکو اپنے پسندیدہ میٹریل کا جائزہ لینا ہے کہ جو میٹریل آ نے پسند کیا ہے وہ کتنے روپے پر اسکوئر ہے؟ اور ہر میٹریل میں بھی سب سے مہنگا اور سستا بھی آتا ہے اسلیئے آپکو چننا ہوگا کہ آپکو اپنے گھر کے لیئے کونسا میٹریل چاہیے۔ اگر آپ کے علاقے میں کوئی میٹریل مہنگا ہے تو تمام علاقوں کا جائزہ لے لیں کیوںکہ ہر علاقے میں میٹریل میں قیمت مختلف ہوتی ہے

۳۔سیرامک کی ٹائلیں

سیرامک کا میٹریل بہت زیادہ مہنگا نہیں ہوتیں، یہ آرام دہ اور فعال ہوتیں ہیں اور ضروری ہے کہ آپ ان ٹائلوں کا انتخاب کریں جو پھسلتی نہیں ہیں۔

رنگ پسند کرتے وقت ہلکے رنگوں کو ترجیح نہ دیں کیونکہ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو یہ بہت بدنما نظر آتے ہیں۔ رات کو مصنوعی روشنی بھی ان پر بدنما محسوس ہوتی ہے۔ اسلیئے سرمئی یا کالے رنگ کا انتخاب کریں یہ نظروں کو بہت بھلا محسوس ہوتا ہے

۴۔مٹی

مٹی کی بنی ہوئی ٹائلیں آجکل بہت بہت فیشن میں ہیں۔ لوگ اپنے صحنوں کو دیہاتی وضع دینے کے لیئے مٹی کی ٹائلوں کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بہت بڑے بڑے ٹکڑوں میں بھی آتیں ہیں اسلیئے آپ کو اپنے فرش کی صحیح پمائشیں لینی پڑِیں گی کہ آپ کے صحن میں کنتے سینٹی میٹر کا ٹکڑا لگے گا۔

۵۔قدرتی پتھر

صحن میں لگانے کے لیئے سب سے بہترین چیز قدرتی پتھر ہیں۔ آپکو یہ مختلف شکلوں، سائز میں مل جائے گا۔ حتیٰ کہ رنگ بھی آپ اپنی مرضی کے چن سکتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے امتزاج بھی تیار کر سکتے ہیں۔ یہ وہ میٹریل ہے جو کہ قدرتی طور پر کافی بھاری ہوتا ہے اسلیئے آپکو اسکو لگانے کے لیئے کسی کی مدد درکار ہوگی۔

۶۔پتھر اور لان

Casa Sotogrande, Terra Terra Moderne tuinen

قدرتی پتھر کافی مہنگا ہوتا ہے اگر آپ کے لیئے اسکو برداشت نہیں کرسکتے تو آپ اسکے ساتھ کوئی اور میٹریل ملا کر اپنے صحن کو خوبصورت بنا سکتے ہیں جیسے کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ قدرتی گھاس کے ساتھ امتزج بنا کر اپنے صحن کی شبہ بڑھا سکتے ہیں۔ یہ بلا شبہ ایک سستا لیکن کارآمد منصوبہ ہے۔ اگر آپکو سمجھ نہیں آرہی تو آپ ہمارے لینڈ اسکیپ آرکیٹکٹ سے مشورہ کرسکتے ہیں

۷۔ بجری

کنکر اور بجری میں بہت ہلکا سا فرق ہے لیکن یہ دونوں ریت سے مختلف ہوتیں ہیں۔ بجری اپنے گھر کو نئی وضع دینے کا سب سے آسان اور سب سے سستا طریقہ ہے اسکو برقرار رکھنے کے لیئے بھی آپکو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔ لیکن اگر آپکو اس پر چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو آپ اس تصویر کی طرح اس میں لکڑی کی سلیٹس لگا سکتے ہیں۔

۸۔ پتھروں کی اقسام

Club de Golf Santa Anita, Arki3d Arki3d Moderne balkons, veranda's en terrassen

پتھروں کی بہت ساری قسمیں ہوتیں ہیں جو وزن کے لحاظ سے ہوتیں ہیں۔

ماربل جو کہ ۲۰ کلو کی بوری میں ہوتا ہے وہ 0.25 اسکوئر میٹر کی جگہ گھیرتا ہے اور کنکر ۱ اسکوئر میٹر کی۔

سمندری پتھر کی ۲۰ کلو کی بوری 0.50  یا0.75  اسکوئر میٹر کی جگہ گھیرتی ہے یہ اسکے سائز پر منحصر ہے۔

دریائی پتھر جو کہ ۶۰ کلو کی بوری میں آتا ہے وہ3.5’’ 0.50 اسکوئر میٹر کی جگہ گھیرتا ہے۔1.5’’1.4اسکوئر میٹر کی جگہ کو گھیرتا ہے اور ۱/۲1.5 اسکوئر میٹر کی جگہ کو گھیرتا ہے۔

۹۔شاندار لکڑی

Casa L , Serrano+ Serrano+ Moderne balkons, veranda's en terrassen

لکڑی اندرونی اور بیرونی سجاوٹوں کے لیئے ایک شاندار میٹریل ہے۔ اسلیئے اپنے صحن یا ٹیرس میں لگاتے ہوئے ججکیں نہیں۔ آپ یقینا موسمی تبدیلوں سے گھبراتے ہوں گے ہمیں معلوم ہے اسکو سنھبلنا دوسرے میٹریل کی نسبت مشکل ہے لیکن اس تصویر کو دیکھ کر آپکو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اگر آپ ایسا کرتے بھی ہیں تو یہ اسکا فائدہ ہے۔

۱۰۔ مصنوعی گھاس

قدرت اور قدرتی اشیا ہر کسی کو بھاتی ہیں لیکن گھاس کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس پر موسمی اثرات بہت مرتب ہوتے ہیں اسلیئے ہم آپ کے لیئے ایک شاندار آپشن کے کر آئے ہیں جس میں آپ بلکل اصل جیسی ہری بھری گھاس لگا سکتے ہیں اور اسکو برقرار رکھنا بھی اتنا مشکل نہیں ہے۔  جب بھی آپ قدرتی چیزوں کے لیئے سوچیں تو مصنوعی گھاس اسکا بہترین حل ہے

۱۱۔ لکڑی ، کنکر اور گھاس کا ملاپ

مختلف اشیا کا ملاپ ہمیشہ سے ہومی فائی کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے اسلیئے یہ ڈیزائن پیش کرتے ہیں جس میں ہم نے مختلف اشیا کو ملا کر ایک شاندار صحن بنایا ہے۔ اس میں لکڑی ، کنکر اور گھاس کو ملا کر ایک شاندار ڈیزائن تیار کیا گیا ہے ۔

۱۲۔ ایک خوبصورت کمرے کی شکل

آخر میں ہم اپنی آئیڈیا بک کا اختتام ایک شاندر ڈیزائن سے کرتے ہیں جس میں بےشمار پھول اور موسمی پودے لگا کر اپنے ٹیرس یا صحن کو ایک شاندار شکل فراہم کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیزائن صحن اور ٹیرس دونوں کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine