بیڈ روم کی ترتیب کے بارے میں کچھ خیالات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
AW15, The Cotswold Company The Cotswold Company Landelijke slaapkamers Hout Hout
Loading admin actions …

بیڈروم یا سونے کا کمرہ  گھر کا وہ کمرہ ہوتا ہے جہاں ہم دن بھر کی تھکن اُتارتے ہیں اور آرام کرتے ہیں۔ یہ کمرہ مختلف فرنیچر اور بیڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔  اور اس کی سجاوٹ ہماری روایتی پسند اور شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ بیڈ روم/سونے کے کمرے کی آرائش ہر ایک کی مختلف ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر ایک کی پسند اور مزاج مختلف ہوتا ہے۔ آپ کی اسی پسند اور مزاج کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہم ہومی فائی میں آپ کے لیے  بیڈروم  کو منظم کرنے کے آئیڈیاز  لائے ہیں۔ امید ہے آپ کو پسند آئیں گے۔

کپڑوں والی الماریوں کا استعمال

اگر آپ کی الماری پرانے کپڑے یا آپ کے شادی کے لباس کے لئے ایک پناہ گاہ ہے تو یقینی طور پر اس کو ترتیب دینے اور منظم کرنے کیلئے اقدامات کریں. اس میں رکھے ہوئے کپڑوں اور باقی ہر چیز کو صاف کریں۔ ترتیب سے کپڑوں کو رکھنے کے لیے  ہینگر یا باکس سٹوریج کا انتخاب کریں. اگر آپ اپنے کپڑوں کو استری کر کہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان کو لٹکا دیں اس مقصد کے لیے معیاری ہینگر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ وقت تک استعمال نہ کرنے والے کپڑوں کو بکسوں میں رکھ دیں۔ بکس میں کپڑے رکھنے سے پہلے اس کے اندر ٹشو کاغذ کو لپیٹ دیں۔اور ان بکسوں کو الماری کے اندر رکھ دیں۔ آپ ان کپڑوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کچھ وقت بعد چیک کرتے رہیں۔ 

جوتوں کو منظم رکھنے کے لیے الماری کا استعمال

اگر آپ کے بیڈروم میں جوتے جگہ جگہ بکھرے ہوتے ہیں تو یہ آپ کے بیڈروم/سونے کے کمرے کو گندا ظاہر کرتی ہیں۔ جگہ جگہ جوتے بکھرنے کی وجہ سے چلتے پھرتے یہ آپ کے پاؤں میں آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ لڑکھڑاتے رہتے ہیں۔ تو اس بات کا حل بھی موجود ہے۔ آپ کے بیڈروم/سونے کے کمرے میں جوتوں والی الماری کا خیال بہترین حل ہو سکتا ہے۔ ایک جوتوں والی الماری آپ کے بیڈروم/سونے کے کمرے کو ترتیب سے بنا ہوا اور منظم ظاہر کرتی ہے۔ اس الماری کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ نئے جوتے خریدتے ہیں اور پرانے جوتے بھی موجود ہیں تو آپ بغیر کسی پریشانی کے ان کو بھی اپنی الماری میں رکھ سکتے ہیں۔ یو آپ اپنے سال بھر کے جوتے ایک ساتھ الماری میں ترتیب سے رکھ سکتے ہیں۔اور ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کچھ نیا کرتے ہیں

اگر آپ کے پاس چھوٹا بیڈروم ہے تو آپ اس کے اندر کچھ نیا استعمال کرنے سے پہلے اس کی کی دیواریں صاف  چاہیں۔صفائی خاص طور پر اگر آپ کے پاس ایک چھوٹا سے کمرہ ہے تو آپ کے آرٹ ورک کو دیواروں سے شروع کریں اور پھر بعد میں اس کو مزید دلکش بنایا جا سکتا ہے۔خالہ جگہوں کو دلکش نہ بنایا ہو۔ 

سٹوریج کے لیے آسان حل

اگر آپ کو اپنے بیڈ روم/سونے کے کمرے میں بکھری ہوئی اشیاء کو رکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو اب اس بات سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔  آپ اپنے بیڈ کے نیچے بھی بکھری ہوئی اشیاء کو رکھ سکتے ہیں۔ یہ بیڈ کے نیچے چھپ جائیں گی اور سامنے بکھر کر گندگی بھی نہیں پھیلائیں گی۔ اس کے علاوہ بھی آپ کو سٹوریج کی ضرورت ہے تو آپ اپنے بیڈ کے ساتھ چھوٹی درازوں کو رکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے کمرے کے فرش پر بچھانے والی اضافی قالین کو بھی اپنے بیڈ کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کوئی بڑ ی چیز بھی ہو تو آسانی سے بیڈ کے نیچے رکھی جا سکتی ہے۔ درازوں میں آپ چھوٹا چھوٹا سامان رکھ سکتے ہی۔   

اضافی سٹوریج کی جگہ کا اضافہ

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی درازیں چیزوں سے بھر گئی ہیں اور ان میں مزید کچھ رکھنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ اور آپ کو مزید چیزوں کے لیے سٹوریج کی ضرورت ہے تو آپ ساتھ رکھی ہوئی میز کے اندر ٹوکریوں کو رکھ کر اس میں چیزوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔یہ آپ کی تمام اشیاء کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بستر کو تہہ کر کے رکھیں

صبح کا وقت سونے کے کمرے کو منظم کرنے اور صاف سُتھرا کرنے کا وقت ہے۔صفائی سُتھرائی کے ساتھ بیڈروم/سونے کے کمرے میں آرام اور سکون کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ بیڈروم ہماری ذاتی پناہ گاہ ہے۔ اس لیے اس کی تزئن و آرائش بھی اپنی پسند کے مطابق کی جا سکتی ہے۔ صبح سویرے جاگتے ہی سب اپنے اپنے کاموں میں لگ جاتے ہیں۔ یوں بستر کو تہہ کرنے کے بارے میں بھول جاتے اور کافی دیر تک بستر پھیلا رہتا جس کی وجہ سے کمرہ گندا لگتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ صبح سویرے اُٹھتے ہی سب سے پہلے اپنے اپنے بستر کو تہہ لگا کر رکھ دیں اس سے کمرہ پھیلا ہوا نہیں لگے گا۔  اور ہر چیز اپنی اپنی جگہ پہ ملے گی۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine