لڑکیوں کے بیڈروم کے لیے چند تجاویز

Namra Farman Namra Farman
Marylebone, LEIVARS LEIVARS Moderne slaapkamers
Loading admin actions …

ہمارے ہومیفائی کے ماہرین نے آپ کے کچھ سوالات کے جوابات بیان کیے ہیں جن کی مدد سے آپ بھی ایک بہترین بیڈروم حاصل کر سکتے ہیں۔

کم جگہ کا

دیواروں کو سفید ، ہلکا نیلا یا آف وائٹ رنگ میں پینٹ کریں کیونکہ یہ رنگ روشنی کو منعکس کرتے ہیں، جس سے کمرہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ کمرہ کو غیر ضروری طور پر چیزوں سے بھرنے سے بھی گریز کریں۔

​فرنیچر کا انتخاب

 لڑکیوں کے بیڈروم کے لیے ایک بیڈ اور سنگھار میز کی لازماََ ضرورت ہوتی ہے تو ان کا انتخاب بھی کمرہ کے سائز کے مطابق کریں ۔ زیادہ بڑا فرنیچر آپ کے کمرہ میں زیادہ جگی گھیر کر اسے دیکھنے میں چھوٹا ظاہر کرتا ہے تو اس سے اجتناب کریں۔

آئینوں

 آئینوں کا انتخاب کرتے وقت جگہ کا تعین نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ کا کمرہ بڑے سایز کا ہے تو آپ اسے الگ سے ڈریسنگ ٹیبل پر لگا سکتے ہیں ورنہ دوسری صورت میں آپ الماری کے دروازہ پر بھی انہیں لگا سکتے ہیں، آئینے خصوصاََ آپ کے کمرہ کے نقوش کو ابھار کر انہیں زیادہ کھلا دکھا تے ہیں۔

​کھڑکی

 اگر آپ کے گھر میں لان یا باغ موجود ہے تو کوشش کریں کہ یہ کھڑکی اس باغ میں کھلے۔ اس صورت میں روزانہ صبح ایک تازگی بھری اور پرسکون نیند سے بیدار ہو کر آپ بہترین نظارہ لے سکتے ہیں۔ کھڑکی کا سائز بھی کمرہ کے سائز پر منحصر ہے۔

​الماریوں کا بہترین انداز

آپ الماریوں کو اپنی ضرورت کے مطابق سجاوٹی اشیا رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کمرہ میں چھوٹی سی سٹڈی بھی بنا سکتے ہیں۔ خصوصاََ وہ لڑکیاں جو کمرہ کو صاف اور سمٹا ھوا دیکھنا چاہتی ہیں یہ انتخاب ان کے لیے بہترین ہے۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine