پہلے اوربعد میں : ویران گوشوں کوکس طرح بچوں کی تفریح گاہ بنایں۔

Amjad Ali Amjad Ali
Дизайн-проект четырехкомнатной квартиры 140 кв. м в современном стиле , Студия интерьера Дениса Серова Студия интерьера Дениса Серова Moderne kinderkamers
Loading admin actions …

بچوں کا کمرہ انکی عمر، شوق اورمزاج کے مطابق ترتیب دیا جایے تویہ انکی تعلیم و تربیت کا حصہ بن جاتا ہے۔ بچوں کے کمروں پرمفید تجاویزپرمشتمل یہ مضمون پھرتیلے اورکھلاڑی بچوں کے کمروں پرایک مفید تصوردیتی ہے۔ جس کیوجہ سے انکی نشونما اورتخلیقی صلاحیتوں کوابھارنے میں مدد ملتی ہے۔

محنت اور توجہ سے پہلے

اس کھردرے اوربد صورت دیوارکی حالت مرمت اورتوجہ کی محتاج ہے۔ گھر کا یہ حصہ اکھڑے ہویۓ پلستراورمٹتے رنگوں کیوجہ سے بھوت بنگلہ نظرآرہا ہے۔

محنت اورسرمایہ کاری کے بعد

آپ نےدیکھا کہ کس طرح ایک ویران اوربے جان گوشے کومعولی سرمایہ کاری اورتھوڑے سے محنت کے بعد بچوں کے ذوق اورتفریح کے معیاری نمونے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جہاں لکڑی کے تختوں سے دیوارکی رونق بڑھانے کے ساتھ ساتھ انکے میڈل سجا کر انکی حوصلہ افزايی کا سامان بھی کیا گیا ہے۔

بے جان اورویران

اس نمونے میں ایک خوبصورت اورمثالی کھڑکی پینٹ کے اکھڑنے اورپلستر کے بکھرنے سے گوشہء آسیب نظرآرہی ہے۔

توجہ کے قابل

مندرجہ بالا تصویرمیں کھڑکی کے سايڈ والے حصے کا حال دیکھ کرزہن میں فوری مرمت اوراصلاح کا خیال آتا ہے۔ جس کا ایک انداز آپ اگلےتصویرنمبر1 اور2 میں دیکھیں گے۔

نيی فنکاری

1۔اس مونے میں ایک کونے کوسجانے کا اندازاور فنکاری کا تصوردیا گیا ہے۔ جو کبھی فالتواوربے کارنظڑآرہی تھی ۔لکڑی کے استعمال اورلکڑی کی تنصیب سے دیواروں کے عیب چھپا دیۓگیۓ ہیں۔

قابل فخر

انھیں اجڑے دیواروں میں رنگ وروغن کے بعد طاقچے اورشوکیس وغیرہ سجاکربچوں کے انعامات اورٹرافیاں وغیرہ سجاکرایک اعزازی کمرہ ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

تفنن طبع

بچوں کے شوق کی سکین اورحوصلہ افزایي کے لیۓ دیواروں کو کھیلوں اورکھلاڑیوں کی یادگار تصویروں سے سجايں۔

روشنی کا انتظام

اس تصویرمیں ایک ماہر کاریگربچوں کے کمرے کے لیۓ روشنیوں کے انتظام میں لگا ہوا ہے۔ جنکے متغیرزاویۓ مزید خوبصورتی کاضامن ہیں۔بچوں کے کمرے کے لیۓ مخصوص لوازمات اورمزیرمفید مشوروں کے لیے اس لنک پرکلک کریں۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine