سیپ کی بناوٹ والے خوبصورت گھر کی ۵ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
homify
Loading admin actions …

ہر شخص اپنی آنکھوں میں مختلف خواب سجا کر رکھتا ہے، ان میں خصوصاََ ایک اچھا گھر ہر ایک کا خواب ہوتا ہے اور ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے۔ اور ہر انسان اس خواب کو  پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے  لیکن اگر آپکا یہ خواب بھی کسی خوابی گھر سے کم نہ ہو تو پھر آپ کیا کرینگے؟ پریشان نہ ہوں آج ہم آپکو ایک ایسے گھر کے دورے پر لیجائینگے جسے دیکھ کر آپکو محسوس ہوگا کہ آپ ایک الگ ہی دنیا میں ہیں تو آئیں دیکھیں سیپ کی بناوٹ والے خوبصورت گھر کی ۵ تصاویر!

۱۔ سفید رنگ میں ملبوس۔

سفید رنگ پاکیزگی اور نورانی کیفیت کی علامت ہے اس پر اگر گھر کو جدید طریقے سے بنوایا جائے تو صاحب خانہ کے مزاج کی عکاسی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ سیپ کے طرز پر بنا ہوا یہ مکاں جو سفید رنگ میں ڈوبا ہوا نظر آتا ہے دیکھنے والے پر بھی ایک اچھا تاثر پڑتا ہے۔ اس کے سامنے تالاب بنوا کر اس میں پانی بھر دیا جائے تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔

۲۔ جدت کے تاثر لئے گھر۔

اس سارے گھر کی بناوٹ پر اگر نظر ڈالی جائے تو اسکے بنانے والے کے دماغ کو داد دینے کا دل کرتا ہے۔ کیا شاندار نقشہ بنایا ہے، اوپر سے نیلے آسمان اور سامنے پھیلے نیلے پانی کے درمیان سفید رنگوں سے سجا یہ گھر دیکھنے والے کو مبہوت کردیتا ہے۔ ایک لمحے کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ بھی تاج محل کے طرز پر بنا محبت کی یادگار ہے جو بنانے اور رہنے والے کے لئے ناقابل فراموش ہے اور جہاں ہر آنے جانے والے اسے اندر اور باہر سے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اسکی اونچی نیچی چھتیں دیکھنے والے کو ایک لمحے کے لئے الجھا کر رکھ دیتی ہیں کہ وہ اسکی بھول بھلیوں میں کھو کر رہ جاتا ہے۔

۳۔ روشن اور ہوا دار۔

ویسع جگہ پر بنایا گیا یہ گھر جب اس پر سورج کی شعاعیں براہراست پڑتی ہیں تو یہ پورا گھر دھوپ اور روشن سے جگمگا اتھتا ہے۔ جدید طرز کا بنا ہوا ٹیرس انسان کو تنہائی اور اندھیرے سے دور کردیتا ہے اور ان پر بیٹھنے والا کبھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوسکتا۔ دوسرے یہ کہ پتھروں سے سجا ہوا یہ مکان اور اس پر بنائی ہوئی جھاڑیاں اور پھول پودے آنے والے لوگوں پر خوشگوار تاثر پیدا کرتا ہے کہ آنے والے مہمان گھر کے اندر آنے کے بجائے باہر بیٹھنا پسند کرینگے جہاں قدرتی ہوا اور مہکتی فضا انکا دل باغ باغ کردیگا اور بعد میں انکی باتوں میں میں اس گھر کا تذکرہ بار بار ہوگا۔

۴۔ اندرونی طور پر وسیع اور کشادہ۔

یہ گھر اندر سے بھی نہایت سادہ اور پروقار نظر آرہا ہے۔ سفید رنگ سے سجا ہوا یہ گھر اندر سے بھی سفید ہی نظر آ رہا ہے حتٰی کہ دیواروں وغیرہ پر بھی سفید رنگ ہی کیا گیا ہے۔ اس پر اندر سفید رنگ کا بستر اور میز اور سفید رنگ کے ہی بستر ضمنی میز پر رکھا ہوا لیمپ صاحب خانہ کو رنگوں کی آمیزش کی محنت سے بچا رہا ہے بلکہ سفید رنگ ماحول کو پرسکون بناتا ہے اور ٹھنڈک کا احساس بھی دیتا ہے۔ صرف ضرورت کے حساب سے رکھا گیا فرنیچر گھر کو اندر سے وسیع ور کشادہ دکھا رہا ہے اور اندر بیٹھنے والے کو گھبراہٹ اور بےچینی کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کمرے کی وضع دیکھ کر کوئی بھی اس کمرے کے انٹیرئیر ڈیزائنر کی قابیلیت کی تعریف کریگا!

۵۔ سادہ مگر پروقار کمرے۔

اندر سے بنا ہوا یہ گھر نہایت ہی سادہ ہے جس پر کم سے کم محنت کی گئی ہے۔ تاکہ یہاں رہنے والے بغیر کسی الجھن اور پریشانی کے سکون سے رہ سکیں۔ چھوٹی سی کھڑکی باہر کے نظارے کو بڑی خوبصورتی سے نمایاں کرتی ہے اور پہلی نظر سے ہی اسکی خوبصورتی نمایاں نظر آتی ہے۔ چھوٹ موٹے شیلف جس پر ضرورت کا سامان سجا دیا جائے تو یہ بہت خوبصورتی سے سج سکتا ہے۔ اور اسکی انفرادیت بھی برقرار رہ سکتی ہے۔ انسان کی فطرت میں ہے کہ جدت اور تبدیلی کو خواباؓ ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے یہ گھر قابل توجہ ہوتے ہیں۔

مکانات کے لئے مزید معلومات حاصل کریں اور پڑھیں: ایک جدید اور خوبصورت اپارٹمنٹ کی ۱۲ تصاویر

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine