دیہاتی طرز کے گھر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Casa Sauípe, Cia de Arquitetura Cia de Arquitetura Rustieke huizen
Loading admin actions …

دور جدید میں بھی دیہی گھر اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اکثر لوگ شہروں میں رہنے کے با وجود دیہی معیار زندگی کو پسند کرتے ہیں اور اسے پسند کرتے ہیں۔ آج ہم ہومی فائی پر ایسے ہی کچھ دیہاتی گھروں کے خیالات لائے ہیں۔ جن کو دیکھ کے آپ بھی ان سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تو آئیے ایک نظر ان پر ڈالیں۔

شہری گھروں کے مقابلے میں دیہی گھروں

 ان گھروں کی تعمیر میں عام طور پر سیمنٹ کی بجائے مٹی اور لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سب نہ صرف خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ کم قیمت ہونے کی وجہ سے بھی ہر کسی کی پہنچ میں ہوتے ہیں۔ اس دکھائی گئی تصویر میں آپ اسی طرح کے بنے گھر کو دیکھ سکتے ہیں۔ کھڑکیوں سے لے کر چھت تک لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

بالکنی میں لکڑی کا استعمال

مندرجہ بالا تصویر میں بھی دیہی طرز کی بالکنی دکھائی گئی ہے،اسکی سجاوٹ دیہی طرز انداز سے کی گئی ہے۔اسکی چھت کو لکڑی سے بنایا گیا ہے۔اس کت ارد گرد قدرتی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے پودوں اور گھاس کا انتظام کیا گیا ہے۔بالکنی میں بیٹھنے کے لیے جو میز کرسیاں استعمال کی گئی ہیں وہ بھی لکڑی سے بنی ہوئی ہیں۔یہ مکمل طور پر ہوادار ہے۔آپ ایسی طرز کی بالکنی میں بآسانی اپنی تھکن کو بھلا کر کافی وقت گزار سکتے ہیں۔

بیرونی دروازے کی آرائش

 اگر آپ گھر کو مختلف انداز میں سجانا چاہتے ہیں تو آپ اس روایتی اور قدرتی آرائش کو دیکھ سکتے ہیں۔گھر کے بیرونی دروازے کو لکڑی سے بنیا گیا ہے۔ لکڑی کے دروازے دور جدید میں مختلف ڈیزائنز  بھی مہیا ہوتے ہیں۔آپ اپنی مرضی کے مطابق دروازے کے ڈیزائن بھہ بنوا سکتے ہیں۔

ایک خوب صورت لان

 یہ جو تصویر آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں یہ ایک مثال ہے گھر میں بنے چھوٹے سے خوبصورت لان کی اس میں لکڑی کی بنی ہوئی خوبصورت کرسی کے ساتھ رکھے ہوئے گملے اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine