دلکش لیکن منفرد دیوان خانے کے ۵ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Diseño interior en apartamento , om-a arquitectura y diseño om-a arquitectura y diseño Moderne woonkamers
Loading admin actions …

دیوان خانے کی اہمیت سے گھر میں رہنے والا بچہ تک واقف ہوتا ہے کہ اس کمرے کو عام استعمال نہیں کرنا چاہئے، اس میں گندگی نہیں پھیلانی چاہئے، اس میں کسی بھی فرنیچر کو خراب نہیں کرنا چاہئے، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کیا گھر کے بڑے اس بات کی اہمیت سمجھتے ہیں کہ دیوان خانے کو ترمیم اور تزئین و آرائش کی بھی ضرورت ہوتی ہے؟ کیا اس بات کو سمجھا جاتا ہے کہ دیوان خانے میں خوبصورت اور مہنگا فرنیچر ڈال لینے سے کمرہ مکمل نہیں ہوتا بلکہ اسکی وضع پر کام کرنا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ اپنے گھر کے دیوان خانے کے بارے میں ایسا سوچتے ضرور ہیں لیکن ان کے پاس منفرد آئیڈیاز اور دلکش ڈیزائنز نہیں ہوتے تو آج ہومیفائی پر ہم آپکے لئے لائے ہیں دلکش لیکن منفرد دیوان خانے کے ۵ آئیڈیاز، آئیں دیکھیں!

۱۔ کشادہ

اس دیوان خانے کی انفرادیت اس کے فرنیچر کا رنگ، نرم اور آرامدہ صوفے اور کھانے کے کمرے کا ساتھ میں منسلک ہونا ہے۔ صوفے، کشنز، قالین، دیواریں اور یہاں تک کہ صوفے کے پیچھے موجود شیلف تک کا رنگ سرمئی منتخب کیا گیا ہے جو دلکش وضع کی سب سے اہم وجہ ہے، دوسرے طرف کھانے کے کمرے کا دیوان کھانے کے ساتھ منسلک ہوتے ہوئے بھی علیحدہ نظر آنا بہت کمال ہے جو بغیر دروازے کے دو کمروں کو ساتھ بنا کر خوبصرتی دے رہا ہے۔

اس دیوان خانے میں رنگوں کی باریکی اور تفصیلات پر خاص توجہ دی گئی ہے جیسے صوفوں اور قالین کا رنگ اسی طرح ٹی وی اور میز کا رنگ اور ٹی وی کے نیچے اسی چمک دار سیاہ رنگ کے ریک بھی لگائے گئے ہیں جو ٹی وی کے گرد کی دیوار کو نمایاں کرتے ہوئے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

۲۔ شاہانہ

یہ دیوان خانہ شاہانہ انداز میں دلکشی اور انفرادیت دکھا رہا ہے۔ صوفوں سے لے کر پردوں تک سب کچھ انوکھا اور شاندار ہے۔ صوفے، میز، فانوس، گملے، پردے یہاں تک کہ پس منظر تک اتنا حسین اور خوبصورت ہے کہ مہمان ایک بار یہاں آنے کے بعد بس اس کمرے کا معائنہ کرتے نہیں تھکیں گے۔ صوفے جتنے آرامدہ اور نرم محسوس ہوتے ہیں اسکے سامنے موجود میز اتنا ہی دلفریب معلوم ہوتا ہے، اور رنگوں کے امتزاج کی تو کیا بات ہے، سفید رنگ کے صوفوں کے ساتھ سنہرے رنگ کی میز کیا شاندار مجموعہ ہے!

زمانے کے مطالبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کمرے میں جدیدیت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے جیسے ٹی وی کا شمول، کتابوں کا شیلف، آئینہ اور پانچ الماریوں والا شوکیس اس بات کا ثبوت ہے۔ اس دیوان خانے میں آئینہ لگا کر اس کمرے کی جگہ کو وسیع وضع بنانے کی کوش کی گئے ہے۔ یہ کمرہ نہ صرف شاہانہ ہے بلکہ شاندار اور دلکش بھی!

۳۔ جدید

یہ دیوان خانہ جتنا جدید دکھائی دیتا ہے اُتنا ہی رنگین اور خوبصورت بھی ہے! ٹی وی کا پس منظر لکڑی سے اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس دیوان خانے کی ایک مکمل دیوار اس لکڑی سے ڈھک دی گئی ہے، صوفوں کا ہلکا خاکستری رنگ اس پر لال اور سفید رنگ کے کشنز ان صوفوں کو اور بھی آرامدہ وضع فراہم کر رہے ہیں۔ قالیں اور پردوں کے رنگوں کا انتخاب کمرے کی مناسبت سے قابلِ تعریف ہیں! اس کمرے کی انفرادیت کا ذمہ اس کے داخلی دروازے نے اٹھایا ہوا ہے، سفید رنگ کا انوکھا سلائڈنگ دروازہ معمار کی تخلیقی سوچ کی بہترین عکاسی کرتا نظر آرہا ہے۔

۴۔ نفیس

نفیس بھی اور دلکش بھی، یا یوں کہیں نفیس بھی اور دلفریب بھی! سیاہ، سرمئی اور سفید رنگ کا اتنا بخوبی استعمال وہ بھی ایک دیوان خانے میں، بہت خوبصورت تخلیق ہے! گہرے سرمئی رنگ کے صوفے دیکھنے میں شائد بہت آرامدہ محسوس نہ ہو رہے ہوں لیکن انوکھے ضرور لگ رہے ہیں اور ساتھ ہی میز سے میل کھاتا کونے پر موجود خاکستری رنگ کا لیمپ بہت منفرد لگ رہا ہے، اسی طرح اس کرے میں لگائے گئے پردے اور قالین بھی بہت خوبصورت اور نفیس وضع فراہم کر رہے ہیں۔

کونے پر موجود سیاہ اور سفید رنگ کے گملے اور اسی سے میل کھاتی سفید رنگ کی کرسی کا اضافہ کیا گیا ہےجو پردوں اور ٹی وی کے رنگ کے ساتھ بخوبی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس دیوان خانے کی چھت پر جدید خوبصورت روشنیوں کا انتخاب اس کمرے میں چار چاند لگا رہا ہے۔ اس کمرے کو نئی وضع دینے کے لئے ایک خوبصورت رنگوں سے بنی رنگ آمیزی لگائی گئی ہے۔

۵۔ پُر رونق

homify Mediterrane woonkamers

اس دلکش سفید انٹیرئیر اور دیواروں سے بنا دیوان خانہ انتہائی پر رونق اور خوبصورت ہے۔ اس کے نرم اور آرامدہ صوفوں کی سجاوٹ اور منفرد میز کا انتخاب سب بہت سوچ سمجھ کر احتیاط سے سجایا گیا ہے۔ سفید دیواروں کے ساتھ سفید فرش ان صوفوں کو اور بھی نمایاں کر رہا ہے اور ساتھ ہی دیوار میں نصب کی گئی روشنیاں اس کمرے کو اور بھی روشن بنا رہی ہیں۔

homify Mediterrane woonkamers

چونکہ اس کمرے کی جگہ کشادہ ہے اس لئے اس میں ایل سی ڈی بھی بڑے سائز کا لگایا گیا ہے جو پورے کمرے کو مکمل طور پر اچھا زاویہ فراہم کر رہا ہے۔ سفید رنگ کو رنگوں کا اضافہ دینے کے لئے اس میں رنگین سجاوٹی اشیاء دیوار پر لگا کر اس دیوان خانے کو رنگین اور سفید رنگ کا حسین مجموعہ دکھایا گیا ہے۔

دلکش دیوان خانوں کے مزید آئیڈیاز جانیں یہاں!

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine