ہر کوئی چاہتا ھے کہ اس کا بیڈ روم جدید اور سٹائلش ھواور ضروری نہیں کہ یہ تب ھی ممکن ھے جب آپ کے پاس بہت سا سرمایہ ھو اور کسی ماہر داخلہ ڈیزائنرز سے کام لیا جائے، اگرچہ یہ سود مند ہوتا ہے مگر ذرا سی زیادہ توجہ سے آپ بھی ایک خوبصورت بیڈروم حاصل کر سکتے ہیں۔ ہومیفائی پر آج ھم آپ کے لیے کچھ اٹالین ڈیزائنز کے بیڈ رومز لائے ہیں ، جن سے آپ اپنے بیڈ روم کے لیے تحریک حاصل کر سکتے ہیں۔ تو کیا آپ تیار ہیں؟ چلیےشروعات کرتے ہیں۔
اس بیڈ روم پر نظر دوڑائیں ، یہ لٹکتے ہوئے پردے کس قدر جاذب نظر اور دلکش لگ رہے ہیں۔ اس بیڈ روم میں روشنی کا خاطر خواہ بندوبست اور سادہ سجاوٹ اپنی مثال آپ ھے۔
اگر آپ کا بیڈ روم کسی ایسی جگہ پر ھے جہاں سے آپ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں تو اس سے بڑھ کر کیا ہوگا؟ یقیناََ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے۔ اس بیڈ روم کی خوبصورتی کو ان نظاروں نے جلا بخشی ھے۔
سفید رنگ ایک پر سکون اور پاکیزہ احساس دیتا ھے۔ ذرا اس بیڈ روم کی سجاوٹ کو دیکھیں ۔ سادگی اور حسن کی اعلی مثال!
تختوں سے بیڈ بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ھے اور یہ فیشن ایبل بھی لگتا ھے، جیسے کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ، منفرد اور سادہ۔
اگر آپ اس تصویر پر نظر ڈالیں تو آپ کو نفاست اور اعلی طرز زندگی کی ایک جھلک نظر آئے گی۔اس بیڈ روم میں انتہائی نفیس رنگوں کا استعمال کیا گیا ھے۔کسی بھی اضافی سجاوٹ کے بغیر بھی یہ کمرہ بہترین ھے۔
یہ لازم نہیں کہ پودوں کو لان میں ھی رکھا جائے آپ انہیں اپنے کمرے میں شامل کر کے اسکی خوبصورتی کو کئی درجہ بڑھا سکتے ہیں جیسے کہ اس اٹالین طرز کہ بیڈ روم میں آپ دیکھ سکتے ہیں ، صرف گملوں سے سجایا گیا یہ کمرہ زبردست ھے۔
اس بیڈ روم نے یقیناََ آپکو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا ھوگا،چھت اور اطراف سا آتی روشنی ، پردے ، بیڈ ، کشن ، تکیے سب ھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ۔ خوبصورتی اور عیش و آرام سے بھرپور اس بیڈ روم کو آپ ضرور اپنانا چاہیں گے۔