مصوری/ پینٹگ کے ذریعے آپ کے بیڈروم کی آرائش کے طریقے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Mr.Javed, Shadab Anwari & Associates. Shadab Anwari & Associates. Aziatische slaapkamers
Loading admin actions …

آرائشی مصوری/ پینٹنگ آج کے جدید دور میں بھی اپنی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ آرائشی مصوری بہت سی اشیا پر کی جاتی ہے جیسے کہ دیواروں شیشوں لکڑی اور گلدانوں پر۔ آرائشی مصوری/ پینٹنگ فن تعمیرمیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آرائشی مصوری/ پینٹنگ اندرونی اور بیرونی آرائش دونوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کے لیے اپنے مضمون میں بیڈ روم  کی سجاوٹ کے لیے آرائشی مصوری/ پینٹنگ کی کچھ مثالیں لائے ہیں جنھیں آپ ضرور پسند کریں گے۔

فریم میں لگی مصوری تصاویر

اس تصویر میں آپ دیکھتے ہیں کمرے کو سجانے کے لیے بلیک اینڈ  وائیٹ آرائشی مصوری/ پینٹنگ  کو فریم میں لگا کر بیڈ کے سرہانے آویزاں کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں مصور نے رنگوں کا استعمال نہیں کیا لیکن رنگوں کے بغیر بھی یہ پینٹگ کمرے کو دلکش بنا رہی ہے۔

دیہی طرز کی مصوری/پینٹنگ

Folk Pixers Landelijke slaapkamers wall mural,wallpaper,folk,birds,flowers,slavic

یہ رنگین پینٹنگ مصور نے دیہاتی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی ہے جو کہ کمرے کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نظروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ یہ پینٹنگ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتی ماحول کی نمائندگی بھی کر رہی ہے جو کی اپنے آپ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔

منفرد طرز کی پینٹگ

زیرِ نظر تصویر میں آپ ایک منفرد طرز کی عقاب کے پر والی پینٹگ آویزاں کی گئی ہے ۔اس پینٹگ اور کمرے کے رنگوں میں مطابقت کی وجہ سے یہ کمرہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔

سفید رنگ کی دیوار پہ پینٹگ

اس کمرے میں کوئی باقاعدہ فریم لگی پینٹگ کا استعمال کرنے کی بجائے دیوار پر ہی بھورے رنگ سے زیبرا کی شکل کی پینٹگ بنائی گئی ہے۔ جو اس کمرے کو ایک آرٹسٹ نظر دے رہی ہے۔

ایک سے زیادہ پینٹگ

آپ دیکھ سکتے ہیں اس کمرے کی دیوار کی  سجاوٹ اور خبصورتی میں اضافہ کے لیے مختلف قسم کی ایک سے زیادہ پینٹگ کو آویزاں کیا گیا ہے ۔

قدرتی منظر کی مصوری

homify Rustieke slaapkamers Aluminium / Zink

اس تصویر میں بیڈ کی سائیڈ پہ قدرتی منظر کی لگی ہوئی مصوری اور ساتھ میں کھڑکی سے نطر آتا حقیقی منظر اس کمرے کو اور خوبصورت بنا رہا۔

خوبصورت رنگوں سے بھرپور

اس کمرے میں لگی پنیٹگ میں ایک سے زیادہ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اور کمرہ بھی رنگین ہے یہ سب مل کے اس کمرے کو دلکش بنا رہے ہیں۔

نیلے رنگ کا استعمال

سفید پسِ منظر پر نیلے رنگ سے بنی یہ پینٹگ ایک اعلیٰ شہکار لگ رہی اس میں رنگوں کو بہترین طریقے سے مکس کیا گیا ہے۔

درخت کی تصویر

homify Scandinavische slaapkamers

بیڈ کے سرہانے لگی درخت کی پینٹگ اپنے رنگوں کی وجہ سے اس کمرے کو اور خوبصورت بنا رہی اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کمرے میں رہنے والے کو قدرت سے لگاؤ ہے۔

یہ ایک اور مضمون آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے۔بیڈ روم کی11 آرائشی تجاویز

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine