دروازے اور کھڑکیاں

Farheen Farheen
Vita Glass Doors, ALM Design ALM Design Glazen deuren
Loading admin actions …

ہمارا گھر ہمارے لیئے بہت ضرروی ہوتا ہے اس کے ساتھ ہماری ذہنی اور جذباتی ہم آہنگی ہوتی ہے۔ اسلیئے گھر کے ہر کونے کا خوبصورت ہونا ضروری ہے۔ جب ہم گھر کی ہر چیز کی بات کریں تو اس میں دروازے اور کھڑکیاں بھی شامل ہیں۔ دروازے ہمارے گھر کی ایسی چیز ہیں جو مہمان کو خوش آمد کرنے میں ہمارے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور کھڑکیاں ہمارے گھر میں روشنی اور ٹھنڈی ہوائیں لے کے آتیں ہیں لیکن انکا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ اسلیئے آج اس مضمون میں ہم آپکو جدید، اسٹائلش ،مضبوط دروازوں اور کھڑکیوں کے بارے میں بتائیں گے تو آئیے دیکھتے ہیں

شیشے کا سلائیڈنگ دروازہ

ایسے ایشائی طرز کے شیشے کے دروازے آجکل بہت جدید سمجھے جاتے ہیں۔ انکے اوپر دونوں اطراف میں ہلکا ڈیزائن ہے جو انکو جاذب نظر بناتا ہے۔ آپ اس ڈیزائن کو اپنی مرضی سے بھی بنا سکتے ہیں۔ ان دروازوں کی خاص بات یہ ہے کہ انکے قبضے مضبوط بنائے جاتے ہیں جسکی وجہ سے اسکی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔

نوٹ: ایسے دروازے مرکزی نہیں بنائے جاتے

مکس

اگر آپ دروازوں اور کھڑکیوں کا ڈیزائن ایک جیسا رکھنا چاہتے ہیں تو اسکو ضرور اپنائیں یہ روایت اور جدت کا شاندار ملاپ ہے۔ اس میں فرانسیسی اسٹائل میں تھوڑا دیہاتی ٹچ دیا ہے۔ یہ ڈیزائن بہت کلاسیکل ہے۔

کچھ منفرد

اگر آپ ہمیشہ دیکھے دیکھائے اور روایتی ڈیزائنوں سے مختلف چاہتے ہیں تو یہ تصویر دیکھیں ۔ ہومی فائی ہمیشہ انفرادیت کے حق میں ہے اسلیئے یہ ڈیزائن پیش ہے۔ لکڑی کے دروازے میں شیشے لگائے گئے ہیں اسکا رنگ اور ڈیزائن آپ اپنے ذائقے کے مطابق رکھ سکتے ہیں

نوٹ: یہ ڈیزائن آپ انٹیریئر کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں

صرف لکڑی

لکڑی کے دروازے ہمیشہ سے منفرد اور خاص رہے ہیں۔ ایک خاص ٹون کی لکڑی ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ ۔ اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے

ایک اور لکڑی کا نمونہ

آرٹ کا شوق رکھنے والوں کے لیئے اس سے بہتر اسٹائل نہیں ہوسکتا۔ یہ دروازہ پورا لکڑی کا بنایا گیا ہے لیکن اس میں مختلف جگہوں پر شیشہ لگا کر اس پر خوبصورت رنگوں سے ڈیزائن بنائے گئے ہیں۔ آپ اپنی سے ڈیزائن کسٹم بھی کر سکتے ہیں

فرانسیسی کھڑکیاں

کھڑکیوں کا سب سے مشہور ڈیزائن فرانسیسی ہے۔ ان کو خاص روشنی اور ہوا کے لیئے بنایا جاتا ہے۔ اگر آپ کے علاقے میں بھئ گرمی لمبا عرصہ کے لیئے آتی ہیں تو یہ ڈیزائن خاص آپکے لیئے ہے۔ یہ ڈیزائن جدید ہونے کے ساتھ فعال بھی ہوتے ہیں ۔ یہ ایک سادہ کمرے کو ایک خاص وضع دیتیں ہیں۔ یقینا یہ ایک اچھی انویسمٹ ہے

تکونی

ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ روایت کی پیروی کریں۔ کبھی کبھی ہمیں منفرد بھی نظر آنا چاہیے۔ یہ کھڑکی کا ڈیزائن بیڈ روم کے لیئے بلکل درست ہے اور یہ  Plantation Shutters Ltdکی طرف پیش کیا جارہا ہے۔ یہ کھڑکی بلکل لکڑی سے بنی ہے اور آپکی پرائویسی کے لیئے بہترین ہے۔ یہ روشنی اور ہوا کا بہترین ذریعہ ہے اور بے شک آپکے منفرد مزاج کے حساب سے ہے۔

شٹر کا ڈیزائن

شٹر اپنے آپ میں ایک خاصیت رکھتا ہے لیکن جب اس پر ہرا رنگ کر دیا جائے تو یہ مزید منفرد ہوجاتا ہے۔ یہ آپکے گھر میں ایک خاص وضع پیدا کرتا ہے اور ماحول کو آرام دہ اور تراوت بخش بناتا ہے۔

نوٹ: آپ ہرے کا کوئی بھی شیڈ استعمال کرسکتے ہیں

باغیچے کی کھڑکی

قدرت سے محبت کسے نہیں ہوتی؟ ہم سب قدرت کے قریب رہنا چاہتے ہیں اسلیئے آپ کے لیئے Hufton & Crowکی جانب پیش کیا جارہا ہے یہ بہترین ڈیزائن۔ آپکے گھر میں بھی باغیچہ ہے تو یہ اسکا بہترین استعمال ہے۔ یہ لوہے سے بنائی گئی ہے اور اس کے درمیان میں شیشہ لگایا گیا ہے۔ لوہے کا رنگ سیاہ رکھا گیا ہے لیکن آپ اپنی مرضی کا رنگ بھی لگا سکتے ہیں

سیڑھیوں میں کھڑکیاں

یہ ایک بہت منفرد اسٹائل ہے۔ اگر آپ کی سیڑھیاں اندھیرے میں ہیں تو یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔ سیڑھیوں کے دونوں اطرف میں اور پچھلی طرف ایک کھڑکی نصب کریں۔ یہ کھڑکیاں بہت کم خرچ میں تیار ہوجائیں گیں۔ ان کے ارد گرد ایک لکڑی کا فریم ہے بیچ میں شیشہ۔ اسطرح یہ ڈیزائن بہت فعال ہوگیا ہے۔

لیونگ روم کا ڈیزائن

ہم اپنے قول پر قائم ہیں کہ آخر میں سب سے بہتر۔ یہ لیونگ روم کا سب سے بہترین ڈیزائن ہے کیونکہ یہ آپکے گھر کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔ اسلیئے اسکو اتنا خاص تیار کیا گیا ہے۔ اس کھڑکی میں لکڑی اور شیشے کو استعمال کیا گیا ہے اور جو سائیڈ پر کھڑکیاں استعمال کی گئی ہیں ان میں بھی یہی میٹریل استعمال کیا گیا ہے لیکن اسکے آگے لوہا لگایا گیا ہے۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine