غسل خانوں کی آرائش کے لیے ڈھیروں ایسے مٹیریل موجود ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو بہت ہی بہترین اور جدید انداز دے سکتے ہیں۔ اور ویسے بھی آپ ادھر اپنی مرضی اور آرام کے مطابق آرائش کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو جن مٹیریل کے بارے میں بتائیں گے ان کو آپ الگ الگ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور آپس میں ملا کر بھی۔
ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ کسی چھوٹے غسل خانے کے لیے کون سا انداز سب سے بہترین ہے۔ تو چلیں آپ بھی دیکھیں۔
اس انداز میں ایک خاص طرح کی سریمک شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ پوری دیوار اس طرح کا تاثر پیش کرے کہ ادھر الگ الگ موزیک ٹائلز لگاۓ گۓ ہوں۔
اگر آپ اپنے غسل خانے میں تھوڑا دلچسپ انداز لانا چاہتے ہیں تو پھر اس طرح کے سریمک ٹائلز کا چناؤ کریں جن کا انداز تو ایک سا ہی ہو مگر ان پر بنا ڈیزائن الگ ہو۔ لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ انہیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاۓ کہ آپ کا غسل خانہ بہت زیادہ بھرا ہوا نہ ہو جاۓ.
آج کل مارکیٹ میں اس طرح کے وال پیپرز با آسانی دستیاب ہیں جن پر دیدہ زیب ڈیزائن بنے ہوتے ہیں اور وہ آسانی سے دھوۓ بھی جا سکتے ہیں۔ اس طرح کے وال پیپرز غسل خانے کے لیے بہترین ہیں کیونکہ اس جگہ اکثر پانی کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں۔
سامنے نظر آنے والی اینٹوں کی دیوار بھی بہت خوبصورت انداز ہے لیکن یاد رکھیں ہر طرح کی اینٹیں اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان کو سامنے لایا جاۓ۔ اس لیے پہلے اس بات کا پتہ کر لیں کہ آپ کی دیوار کس طرح کی اینٹوں سے تیار کی گئی ہے۔
آج کل مارکیٹ میں 3D انداز ٹائلز بھی بہت سارے موجود ہیں۔ اس طرح کے ٹائلز آپ کے غسل خانے کو بہت کشادہ تاثر دیں گے۔
اس طرح کی دیوار آپ خاص طور پر تیار کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے درمیانی دیوار سب سے بہتر رہتی ہے۔
یہ بات یاد رکھیں کہ یہ بہت نازک مٹیریل ہوتا ہے تو اسے اس جگہ لگائیں جدھر اس کے خراب ہونے کے امکانات کم سے کم ہوں۔
پتھر زیادہ تر غسل خانے میں لگانا پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ اس کی صفائی تھوڑی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر اس پر اچھا سیلر لگا دیا جاۓ تو اس پریشانی سے آپ آرام سے بچ سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے غسل خانے میں بہت ہی دلچسپ انداز لانا چاہتے ہیں تو ایک دیوار کو سلیٹ بنا دیں۔ اس پر سب لوگ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔
عمومی طور پر اس جگہ کی دیوار اس گھر میں پسند کی جاۓ گی جدھر فیملی نہیں بلکہ دوست مل کر رہ رہے ہوں.
کچھ اخباروں کی خبریں کاٹ کر ان کو آپس میں ملا کر دیواروں پر چپکا دیں۔ پھر اس پر پلاسٹک کا کور چڑھا دیں تاکہ اس کی صفائی آرام سے ہو جاۓ۔
ایک ہی شیڈ یا پھر اس کے ساتھ سفید رنگ کے ڈیزائن والے ٹائلز آپ کے غسل خانے کو بہت منفرد انداز دیں گے۔
اس طرح کے چھوٹے ٹائلز ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں بہت زیادہ مشہور تھے۔ تو اگر آپ ایک دیوار اس طرح کی بنا دیں اور دوسری جدید انداز کی تو بہت ہی زبردست انداز مل جاۓ گا.
آج کل آرائش کی دنیا میں غسل خانوں کی دیواروں کی سجاوٹ سیمنٹ سے کیے جانے کا ٹرینڈ چلا ہول ہے۔ اور اس مٹیریل کی جدید انداز سے تیاری کی وجہ سے اب اس کو بہت سے مختلف انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ واٹر ریزسٹینٹ بھی ہے۔
اس طرح سے ٹائلز ہوتے تو تھوڑے مہنگے ہیں لیکن یہ ہر جگہ ہی اچھے لگتے ہیں۔
porcelain یا پھر چینی مٹی کا استعمال قدیم زمانے سے ہی امارت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ تو کیوں نا اسے غسل چانے میں بھی استعمال کر لیا جاۓ؟ جیسے ادھر لکڑی کے تختوں کی دیوار کے درمیان میں پورسلین ٹائیلز اور سنک ادھر کی خوبصورتی دوچند کر رہا ہے۔