اچھے گھر کے ۸ باسہولت باورچی خانے

Shahtaj Shahtaj
Altıntepe Tunapark / İstanbul, GEKADESIGN GEKADESIGN Moderne keukens
Loading admin actions …

باورچی خانہ ہر گھر کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف اچھے کھانے پکانے کی وجہ ثابت ہوتا ہے بلکہ خاتون خانہ کی صحت اور مزاج میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ اور چونکہ خاتون خانہ کا آدھے سی زیادہ وقت باورچی خانے میں ہی گزرتا ہے تو اس جگہ کا باسہولت اور خوشگوار ہونا بہت ضوری ہوتا ہے۔ باورچی خانے کا ڈیزائن اور ماحول نہ صرف کھانے کے ذائقے پر بلکہ پکانے والے کے مزاج پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس بات کو مدد نظر رکھتے ہوئے ہم لے کر آئیں ہیں اچھے گھروں میں موجود ۸ باسہولت باورچی خانے۔ تو آئیں اور انہیں دیکھ کر متاثر ہوجائیں!

۱۔ پر رونق

اس باورچی خانے کو تخلیق کرنے سے پہلے بہترین منصوبہ بندی کی گئی ہے جہاں نہ صرف نیچے بنائی گئی الماریوں کی ترتیب کو دھیان میں رکھا ہے بلکہ اوپر بنائے گئے شیلف بھی جو نہ صرف کم استعمال میں آنے والے برتن سمیٹے ہوئے ہے بلکہ کانچ کے گلاس، کھانا بنانے کی کتابیں، پھل اور دیگر سجاوٹی اشیاء رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس جدید طرز کے باورچی خانے میں برقی چولہا لگایا گیا ہے جسکے نیچے اوون کی سہولت بھی موجود ہے۔ اور کھانا بنانے کے دوران بار بار ہاتھ دھونے کے مسئلے کو مددنظر رکھتے ہوئے ڈیزائنر نے بیسن اور نل چولہے سے کچھ فاصلے پر بنا کے اس باورچی خانے کو جدیدیت اور سہولت دونوں بخشی ہے۔

۲۔ روشن اور ہوا دار

اس باورچی خانے کی سب سے خاص بات اسکا اندرونی اور بیرونی ماحول کا جوڑ ہے، جو نہ صرف اس باورچی خانے کو روشن اور ہوا دار بناتا ہے بلکہ اس باورچی خانے سے چکنائی اور جراثیم کو دور رکھتا ہے۔ یہاں کاؤنٹر کے قریب موجود ۴ کرسیاں کھانا بناتے وقت گپ شپ کی اچھی جگہ اور ماحول فراہم کرتی ہیں جو کھانا بنانے کو کام نہیں تفریح بنا دیتا ہے۔

۳۔ سادہ اور پُروقار

Altıntepe Tunapark / İstanbul, GEKADESIGN GEKADESIGN Moderne keukens

سفید رنگ کو تمام رنگوں پر برتری حاصل ہے۔ یہاں سفید رنگ کا انٹیرئیر اس باورچی خانے کو خابصورتی اور معیار بخش رہا ہے۔ کھانے کی میز کا اس کھلے باورچی خانے میں موجود ہونا نہ صرف کھانا بنانے کو باسہولت بناتا ہے بلکہ کھانا کھانے کو بھی آرامدہ اور آسان بناتا ہے۔ اس باورچی خانے میں نیچے اور اوپر موجود مختلف الماریاں اور درازیں اسٹوریج کی بہت ساری جگہ فراہم کرتی ہے اور باورچی خانے کو پھیلاوے سے بچاتی ہے۔ اتنا خوبصورت اور باسہولت باورچی خانہ کس کو پسند نہیں آئیگا؟

۴۔ چھوٹا لیکن باسہولت

واہ! کیا شاندار باورچی خانہ ہے۔ چھوٹا باورچی خانہ بھی کبھی باسہولت ہو سکتا ہے؟ بالکل ہو سکتا ہے اور اس تصویر میں پیش کیا گیا باورچی خانہ اسکا بہترین ثبوت ہے۔ اتنی کم جگہ کا بخوبی استعمال قابل تعریف ہے، چولہے کے نیچے اوون اور اوون کے ایک طرف درازیں ہیں تو دوسری طرف الماری۔  چولہے کے ٹھیک اوپر اور برابر میں الماریوں کا انتخاب ہوشیار اقدام ہے۔ ایک طرف موجود میز اور کرسی سبزیاں کاٹنے یا چاول دم پر رکھنے کے بعد بیٹھنے کے لیے بہترین رہیگی۔

۵۔ کشادہ اور دیسی

دیسی بھی ہو اور خوبصورت بھی؟ ایسا ممکن ہے؟ بالکل ہے! اس باورچی خانے میں الماریاں بنانے اور کھانے کی میز کے لئے لکڑیوں کا انتخاب شاندار ہے۔ لیکن اس دیسی باورچی خانے کو آرائش فراہم کرنے کے لئے اوپر شیلف بنائے گئے ہیں جو سجاوٹی اشیاء رکھنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ بڑی کھڑکیاں قئدرتی مناظر کو باورچی خانے کے اندر لاتے ہوئے اسے پر رونق، کشادہ اور تازہ دم بناتا ہے۔

۶۔ جدید باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ مکمل طور پر باسہولت ہے، جیسے کہ دونوں اوون کا دیوار میں نصب کرنا، اسکے ٹھیک برابر میں فریج کا موجود ہونا، ایک کاؤنٹر پر چولہا تو دوسرے پر بیسن کا ہونا، کھانے کی میز کے ساتھ خوبصورت کرسیاں اور اُنکے اوپر جدید روشنیاں اس باورچی خانے کو مکمل، جدید اور پر وقار بناتا ہے۔

۷۔ سفید اور سرمئی

سفید اور سرمئی رنگ کے امتزاج کا یہ باورچی خانہ انتہائی آسان اور باسہولت ہے۔ اس میں میسر ہر چیز کے لئے علیحدہ جگہ اور برتن لٹکانے کے لئے ہک اسے اور بھی زیادہ دلکش بناتا ہے۔ ہر چیز کا سامنے موجود ہونا نہ صرف گھر والوں کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے بلکہ گھر میں آنے والے مہمانوں کے لئے بھی پریشانی کا باعث نہیں بنتا۔

۸۔ شاندار باورچی خانہ

کیا حسین اور دلکش باورچی خانہ ہے! یہاں کی ہر چیز شاندار اور دلکش ہے، چاہے پھر وہ فریج ہو، چمنی ہو، سامان رکھنے کا شیلف، اوون، الماریاں، درازیں، روشنیاں یا کھانے کی میز اور کرسیاں۔ اس کشادہ باورچی خانے کو دل سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اسے پُرکشش، رونق اور جدیدیت فراہم کر رہا ہے۔

اور جاننے کے لئے پڑھیں: ۴ باورچی خانے تزئین و آرائِش سے پہلے اور بعد میں

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine