گرمیوں اور باغ کے لیے ۵ شاندار تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
GALERIA , JUNOR ARQUITECTOS JUNOR ARQUITECTOS Moderne tuinen
Loading admin actions …

سورج چمک رہا ہے اور ہم زندگی کی طرف اپنے قدم بڑھا رہے ہیں۔ اپنے لاؤنج سے دور ہو رہے ہیں اور باغ میں جا پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ مگر اس موسم کا لطف اٹھانے سے پہلے آپ کو کچھ اہم کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مضمون میں ہم آپ کو گرمیوں میں اپنے باغ کو آرام دہ بنانے کے ۵ طریقے بتائیں گے۔

روشنی

اب راتیں لمبی اور گرم ہوتی جا رہی ہیں سو آپ باہر دیر تک بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔ مگر ظاہر ہے آپ اندھیرے میں وقت نہیں گزارنا چاہتے۔ تو ہلکی روشنیاں نہایت کارآمد ہیں۔ آپ بجلی سے روشنی کر سکتے ہیں مگر موم بتیاں یا آگ جلانا بھی ایک اچھا متبادل ہیں۔ بس شعلوں کی حفاظت کرنا نہ بھولیں تا کہ وہ باہر نہ نکلیں۔

گملے

homify Scandinavische tuinen

شہری انداز کا باغ رکھنے والوں کے لیے چھوٹے بڑے گملے بہترین ہیں۔ یہ آپ کے گھر کو قدرت کی خوبصورتی سے مالامال کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا آسان ہے، اور آپ انہیں اپنی پسند کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ آپ کو پودے زمین سے نکالنے کی مشقت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ صرف گملوں کی جگہ تبدیل کرنا ہو گی۔ کتنا آسان ہے۔

بالکونی

بالکونی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے مگر اسے عام سا کیوں رکھا جائے؟ آپ اسے کچھ مزے دار بھی بنا سکتے ہیں جیسا کہ وہاں گملے رکھ کر یا جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ بالکونی کے درمیان میں درخت بھی لگا سکتے ہیں۔ کتنا حسین ہے نا؟

تالاب

باغ میں بنا تالاب شاندار ہوتا ہے مگر ہر ایک کے لیے نہیں۔ کبھی کبھار آپ کے پاس اتنی جگہ یا سہولیات نہیں ہوتیں۔ مگر اس کے بھی کچھ حل موجود ہیں۔ جیسا کہ ایک چھوٹا تالاب۔ یہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے سستا بھی ہو گا اور لگانے میں آسان بھی۔ اور اس کی وجہ سے آپ کے گرم دن خوشگوار ہو جائیں گے۔

پتھر

homify Scandinavische tuinen

آخر میں ہم آپ کے باغ کے پھولوں کو مزید خوشنما بنانے کے لیے ایک اچھی تجویز لائے ہیں۔ ظاہر ہے آپ زمین میں پودے لگا سکتے ہیں اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں مگر جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ان کے ارد گرد پتھروں کا بستر بنا دینے سے یہ مزید نمایاں ہو جائیں گے۔

آپ یہاں مزید دلکش باغ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ باغبانی سے زیادہ شغف نہیں رکھتے تو ان پیشہ واران سے رابطہ کریں۔ اور یہ مضمون آپ کر باغ کے بارے میں مزید تجاویز دے گا: بہترین انداز میں پینٹ شدہ باغ کے فرنیچر کے لیے ۱۰ تراکیب۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine