پہلے اور بعد میں : ادنیٰ سے اعلیٰ تک

Farheen Farheen
homify Moderne keukens
Loading admin actions …

ہم سب زندگی میں ایک یا دو بار بہت برے حالات سے گزرے ہوئے ہیں چاہے وہ ہماری پہلی نوکری کے ساتھ جڑا اپارٹمنٹ ہویا دوستوں کے ساتھ کالج کے دنوں میں لیا گیا کمرہ، ہم جانتے ہیں وہ بہت بوسیدہ ہوتا ہے۔

ان حالات میں بہت عرصہ رہنے کے بعد ابھی بھی کبھی ہمیں ان لمحوں کا خیال آتا ہے جس میں رات تک جاگنا ، پرانے ٹوسٹ اور گندے باتھ روم قابلِ ذکر ہیں۔ تاہم سوچیں اگر ہم نے گھر کو کرائے پر لینے کے بجائے گھر کو گروی لے لیا ہوتا تو حالات مختلف ہوتے۔ ہم اس گھر کی مرمت تو کر سکتے ۔

آج ہومی فائی پر ہم آپکو پروفیشنلز کی مدد اس گھر کو مرمت کرنے کی تجاویز دیں گے۔ آپ RF Architectsکی اس کوشش کو دیکھنے کے بعد آپ حیران ہوجائیں گے

پہلے: ٹوٹ رہا تھا

homify Moderne keukens

اس ہلکی سی جھلک میں ہم باورچی خانے کا حال دیکھ سکتے ہیں، اسکی حالتِ زار نظر آرہی ہے، کیا آپ کو اپنے گھر کی یاد آئی بہرحال مجھے تو اسکا حال دیکھ کر رونا آرہا ہے۔

یہ باورچی خانہ مختلف قسم کی اشیا سے بھرا ہوا ہے۔ سامن کی وجہ سے اسکی گندگی نمایاں ہے۔ اسکو دیکھتے ہی گھن آرہی ہے۔

اسکے کاونٹر ٹیبل ، شیلفس اور کیبنٹس نہایت پرانے زمانےکے ہیں ، انکا رنگ بھی اب مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔ انکو تبدیل کرنے کی ضرروت ہے۔ سفید فرش اور سفید دیواروں کے ساتھ یہ باورچی خانہ بلکل بے کار ہے۔

یہ کرسیاں اور میز جو یہاں رکھے ہیں بہت ہی سستے اور گندے ہیں، اگر آپکا بجٹ کم بھی ہے تو بھی آپکو ایسی آپشنز پر غور نہیں کرنا چاہیے۔

بعد میں: شاندار نتائج

homify Moderne eetkamers

تھوری سی توجہ اور دیکھ بھال کیا نتائج لا سکتی ہے یہ آپکو یہ تصویر دیکھ کر ہی پتہ لگ گیا ہوگا۔

یہ باروچی خانہ ایک آرام دہ اور قابلِ قبول جگہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈیزائنرز نے اسکو دو رنگ دیئے ہیں--- سفید اور ہلکا بھورا اور لکڑی کو بھی سفید رنگ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کیسا شاندار اور دلکش ہے۔ میرا خیال ہے مجھے یہ بھی کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سفید پرانے زمانے کے کیبنٹس کو نئے زمانے کے فعال شیشے کے کے کیبنٹس سے تبدیل کردیا ہے۔ کیا یہ کمال نہیں ہے؟

ڈیزائنر نے ان کرسیوں اور میز کو ایک نفیس اور کم قیمت سیٹ سے تبدیل کردیا ہے۔ اپنا بجٹ نہیں بڑھائی صرف سوچ سمجھ کر انوسیٹ کریں۔

یہ جگہ پہلے سے زیادہ مرصع اور کشادہ ہوگئی ہے۔ اس میں ڈیزائنر نے کتنی اچھی طرح جگہ کا استعمال کیا ہے۔ اگر آپکا باورچی خانہ بھی چھوٹا ہے تو یہ آپشن ہے۔

اس پر بھی غور کریں: باورچی خانے کی ضرورتیں

پہلے : صفائی کی ضرورت ہے

homify Moderne huizen

اگر گھر میں تبدیلی سے پہلے آپ باہر دیکھین تو یہی لگتا ہے یہ تو ٹھیک ہے، یہ صرف ٹھیک ہے قابلِ قبول نہیں ہے۔

سامنے کے حصے کی دیکھ بھال بہت زیادہ ضروری ہے، تو اسلئے اس پر تازہ پینٹ کی اور دیکھ بھال کی بہت ضرورت ہے۔ باغیچہ بہت زیادہ خراب حال ہے۔ جہاں ہر طرف بیکار اور فالتو فرنیچر پڑا ہوا ہے۔

یاد رکھیئے یہ وہ حصہ ہے جس کی وجہ سے لوگ آپکے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں اسلیئے اس حصے کو پر کشش ہونا چاہیے ۔

باہر چھوٹی چحوٹی دراڑوں کو چیک کرتے رہیں اور انکو ٹھیک کرتے ہیں۔ یاد رکھیں جتنا آپ انکو نظر انداز کریں گے یہ اتا ہی آپکو بعد میں تکلیف دیں گے

بعد میں: تازہ اور صاف

homify Moderne huizen

یہ آپکو دکھانے کے لیئے ہے کہ چھوٹی چھوٹی اشیا سے کتنی تبدیلی آسکتی ہے۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پینٹ کو دوبارہ کرنے سے گھر کتنا نیا ہوگیا ہے۔

ٹپ: تھوڑے عرصے کے بعد گھر کا پینٹ تبدیل کریں اس سے اسکی دیکھ بھال بہتر ہوتی ہے۔ اور گھر جدید لگتا ہے

باغیچہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے اس میں چھوٹے چھوٹے پھول اور درخت لگائے ہیں جو اسکی قدرتی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے پوری جگہ کو تبدیل کردیا ہے۔

اگر آپ وقت کی کمی کے باعث اپنے باغیچے کی حفاظت خود نہیں کر سکتے تو یہ کسی ماہر کی خدمات لے سکتے ہیں جو ہفتے میں ایک دفعہ آپکے باغیچے کو درست کر دے

پہلے: بہت پرانا

homify Moderne badkamers

اگر ہم اس گھر کے باتھ روم میں قدم ڈالیں تو ساتھ ہی ہمیں بے تحاشہ گند اور گھٹن محسوس ہوگی۔

دیواروں کا سیمنٹ اکھڑ چکا ہے اور اسکی پرانی وضع اب بہت ہی زیادہ پرانی ہوچکی ہے اور اب اسکو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

کھڑکی بہت ہی پرانی اور کہرے چاکلیٹ رنگ کی ہے اس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ اسکو ضرور تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ والی تجاویز بھی پڑھیں: اپنے باتھ روم کو تبدیل کرنے کی تجاویز

بعد میں: جدید اور روشن

homify Moderne badkamers

یہ باتھ روم بہت شاندار ہے پہلے والے کی نسبت اسکا سارا کریڈٹ قدرتی روشنی کو جاتا ہے۔

تاہم یہاں کھڑکی ایک ہی ہے لیکن ڈیزائنرز نے بہت کوشش کی ہے کہ جگہ کھلی لگے اسکے لیئے سفید رنگ کا سہارا لیا گیا ہے۔

باتھ روم میں بہت سے نئے اور جدید فنکشن لگائے گئے ہیں اسکے علاوہ باتھ روم کو ساف بھی رکھا گیا ہے

دیوار کے ساتھ ایک کیبنٹ بنایا گیا ہے جس میں باتھ روم میں استعمال ہونے والی اشیا رکھی گئی ہیں

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine