9آسان تجاویزجن سے آپکی چھوٹی خوابگاہ بڑی لگ سکتی ہے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Interior designs, Optimystic Designs Optimystic Designs Moderne slaapkamers
Loading admin actions …

صرف ایک پلنگ اورکپڑوں کی الماری والے ایک چوتھائی کے برابر کمرے کی بھی ازسرِنو آرائش کی جا سکتی ہے جس سے نا صرف وہ آرام دہ لگے بلکہ آپکی شخصیت کی عکاسی بھی کرتا ہو۔ چھوٹے کمرے کے بہت سے مالکان انکو سادہ رکھتے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ اگر انہوں نے  کوئی سجاوٹ کی تو کمرے بہت ٹھُسے ہوئے لگ سکتے ہیں۔ اس یقین کے برعکس آپ چھوٹے کمروں میں رنگوں اور سجاوٹی اشیاء کو استعمال کر سکتے ہیں جن سے وہ نہایت آرام دہ لگ سکتے ہیں۔ 

سجاوٹی جوڑا جو کبھی مایوس نہیں کرتا

یہ ایک اورمثال ہے کہ کسطرح سفید رنگ کی سجاوٹ اورآئینے مِل کر نا صرف کمرے کا ایک واضح پن اور نفاست دیتے ہیں بلکہ اسکے ساتھ ساتھ اسکو وسیع اور آرام دہ بھی بناتے ہیں۔

ان آسان اور سادہ تجاویز کی مدد سے آپ چھوٹی سی چھوٹی خوابگاہ کو بھی نفیس، طرحداراور آرام دہ بنا سکتے ہیں۔ اپنی خوابگاہ کی سجاوٹ کے لئے ان تجاویز کو پڑھئے۔ 

ہلکے رنگوں کا استعمال

homify Moderne slaapkamers

جب آپ ہلکے رنگوں کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا کمرہ فوری طور پر بڑا لگنے لگتا ہے۔ ہلکے رنگ صحیح معنوں میں بصری توسیع کا باعث بنتے ہیں۔ آپ سفید یا کسی اور ہلکے رنگ کے عناصر کا دیواروں، چھت حتیٰ کہ فرش پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنی تصوراتی صلاحیتوں کو ذرا جھنجھوڑیئے اور تجرباتی طور پر کمرے میں قالین یا کسی اور پوشش کے لئے سفید رنگ کا استعمال کریں۔ 

نمایاں عناصر

homify Moderne slaapkamers

ہوسکتا ہے کہ آپکے کمرے میں ماسوائے ایک پلنگ اور کپڑوں کی الماری کے کچھ نہ ہو اسکے باوجود آپ کچھ ایسے آرائشی عناصر کا اضافہ کر سکتے ہیں جو بغیر کوئی خاص جگہ گھیرے اسکو نمایاں بھی کریں۔ اسکی ایک مثال تصویر میں دکھائی گئی ہے جہاں پلنگ کی طرف والی دیوار کو مختلف ڈیرائن اور رنگ سے مزین کیا گیا ہے کو صحیح معنوں میں کمرے کی خوبصورتی کو نمایاں کر رہی ہے۔ 

آرائشی نہیں بلکہ عملی صوفہ

اپنے روایتی پلنگ کو صوفہ کم بیڈ سے بدل دیں۔ یہ ایک ایسا فرنیچر ہے جو آپکے کمرے کی شوخی اور استعمال دونوں میں اضافہ کرے گا۔ دن میں اسے کام کرنے یا کتاب پڑھنے کے لئے استعمال کریں اور رات کو اسکو بستر بنالیں اور سو جائیں۔ کچھ رنگین تکیے بھی لے آئیں اور آپ کا کمرہ زندگی سے بھرپور ہو جائے گا۔ 

طاقتور آئینے

کیا ہمیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آئینے کمرے میں کیا کرسکتے ہیں؟دیوار پر شیشوں کی قطارلگا کر آپ اسکو فوری طور پر بڑا دکھا سکتے ہیں۔ تاہم اسکے لئے مرکزی دیوار کو شناخت کرنا اوراسکے ایک سرے سے دُوسرے سرے تک شیشے لگانا بہت ضروری ہے تاکہ ایک ڈرامائی تاثر قائم ہوسکے۔ 

روشنی کا انتظام کلیدی ہے

جسطرح آپکا کمرہ دکھائی دیتا ہے کبھی کبھار اسکو بدلنے کے لئے صرف روشنی کے درست انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحیح قسم کی روشنی سے آپ تاریک ترین کمرے کو بھی روشن اور خوش آمدیدی بنا سکتے ہیں۔ اپنے کمپرے کے ایک چھوتھائی حصے میں روشنیاں لگا کر اسکو ایک چھوٹی مگر آرادم دہ جنت میں بدلئے۔ چھت پر سفید لیمپ نما روشنی لگادیں اور پردوں کا لئے ایسا کپڑا منتخب کریں جو ہوا کو اندر آنے دے تاکہ ایک عمدہ اور ہوادار تاثرقائم ہوسکے۔ 

مسہری کا استعمال سجاوٹی عنصر کے طور پر

تھوڑا بہادری سے کام لیں اور اپنے پلنگ کی مسہری کے ساتھ تجربہ کریں۔ ایک چھوٹے کمرے میں یہ پلنگ کا وہ حصہ ہے جو سب سے زیادہ جگہ گھیرتا ہے اسلئے اپنی ذاتی جگہ میں زوردار تاثر قائم کرنے کے لئے مسہری کا استعمال کریں۔ آپ اسکی تہہ بندی کرسکتے ہیں، اسکو لکڑی کا بنا سکتے ہیں یا کتابوں کاخانہ مسہری پر بنواسکتے ہیں۔ امکانات کی کوئی حد نہیں۔ 

عمودی اٹھان کا فائدہ اٹھائیں

homify Moderne slaapkamers

جب جگہ تنگ ہو تو روایتی خانہ دار الماریوں کی بجائے اونچی سطح پر نصب الماریاں لگائیں۔ اپنے کمرے میں لکڑی کا کام دوبارہ کروائیں اورخانہ دارالماریوں کو اوپر لگوالیں ۔ اس سے کچھ اضافی فرشی جگہ دستیاب ہو جائے گی جس میں بستر کے سرہانے کا میز یا ڈیسک آرام سے سما جائے گا۔ 

اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمائیں

جب ہم اپنے گھر کی آرائش کرتے ہیں اور فرنیچر رکھتے ہیں تو ہم اکثر سادہ اور بے کیف آرائش پر قناعت کرلیتے ہیں۔ اصولوں کو چھوڑ دیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کھلا چھوڑ دیں۔ آپ کو کمرے کی سجاوٹ کرتے وقت کچھ تناظر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ افادیت، استعمال اور ڈیزائن کو ذہن میں رکھیں اور فرنیچر کی جگہ بدل دیں تاکہ وہ کھچاکھچ بھرا ہوئے لگنے کی بجائے پُرکشش لگے۔ 

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine