چھوٹے گھروں کے لیئےشاندار راہداری کی۳۶ تجاویز

Farheen Farheen
residence for Artists, Biome Environmental Solutions Limited Biome Environmental Solutions Limited Aziatische huizen
Loading admin actions …

ایک اچھی راہداری باقی گھر کے لیئے بہت اچھی ثابت ہوتی ہیں۔ بہت سارے لوگوں کے لیئے یہ ایک الگ جدوجہد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر کی راہداری کا انتخاب کیسے کریں؟ آپ کی مشکلات آسان کرنے کے لیئے ہومی فائی لایا ہے ۳۶ شاندار تجاویز۔۔۔۔ جن پر عمل کر کہ آپ پا سکتے ہیں ایک شاندار وضع۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں

۱۔ پتھر کی دیوار

اگر آپ ایک سادہ تجویز کی تلاش میں ہیں تو آپکی تلاش یہاں ختم ہوئی سامنے کی طرف مختلف پتھروں کی راہداری ایک سادہ اور شاندار منصوبہ ہے

۲۔تقسیم

homify Moderne huizen

اگر آپ کے پاس ایک ایسا چھوٹا گھر ہے جیسا تصویر میں ہے تو آپ لوہے کی تقسیم استعمال کر سکتے ہیں اپنے اور پڑوسیوں کے بیچ تقسیم کے لیئے

۳۔دیہاتی وضع

اپنے گھر کو کنٹری سائیڈ وضع دینے کے لیئے آپ بہت ساری اینٹوں پلین اینٹوں کا استعمال کر سکتے ہیں

۴۔ دیوار بنائیں

گر آپ کے پاس دو منزلہ گھر ہے تو اس میں دیوار لگا کر آپ ایک شاندار راہداری حاصل کر سکتے ہیں

۵۔زینہ

سامنے کی طرف زینہ بنانے سے راہداری کھلی اور کشادہ لگتی ہے۔ اس تصویر میں ڈیزائنر نے کچھ گملے بھی سجا دیئے ہیں اسکی دلکشی بڑھانے کو

۶۔ لکڑی کے پیلٹس

homify Moderne muren & vloeren

عمودی لکڑی کی پیلٹس استعمال کرنے کے سے راہداری

کی وضع ہی تبدیل ہوجائے گی

۷۔ لکڑی کی بار

homify Moderne huizen

اگر آپ کی راہدای کے سامنے کھڑکی ہے تو لکڑی کی بار لگا کر آپ ایک شاندار راہدای حاصل کر سکتے ہیں

۸۔چھوٹا باغیچہ

گھر کے سامنے ایک چھوٹا سا باغیچہ بنانے سے بھی راہداری میں بہت تبدیلی آسکتی ہے

۹۔سامنے پودے لگائیں

ایک دلچسپ وضع کے لیئے راہداری میں پودے لگائیں ، آپ تروتازہ محسوس کریں گے

۱۰۔نقلی چھت

ایک نقلی چھت لگانے سے لگانے سے راہداری بڑی لگ سکتی ہے اور آپ اپنی مرضی کی بھی استعمال کر سکتے ہیں

۱۱۔ پودے

homify Aziatische huizen Beton

سب سے آسان اور سستا طریقہ اپنی راہداری کو دوبارہ بنانے کا یہ ہے کہ اس کے ارد گرد پودے لگائیں یہ تروتازہ بھی رکھتا اور شاداب بھی

۱۲۔ لوہے اور لکڑی کے پینل

ایک طرح کے دکھنے والے لوہے اور شیشے کے پینل نہ صرف گھر کو ایک خاص خوبصورتی بخشتا ہے بلکہ اسکو بیرونی خطرات سے بھی بچاتا ہے

۱۳۔ لکڑی کی چھت کا پینل

ایک چھوٹی سی لکڑی کی چھت آپکی راہداری کو ایک خاص شکل دے گی اسکو برقرار رکھنے کے لیئے بہت کم خرچہ ہوتا ہے

۱۴۔ گملے اور پودے

دوںوں اطراف میں تھوڑے تھوڑے پودے لگانے سے آپ ساری جگہ کو کور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن یہ جگہ کو قدرتی بنانے کے کافی ہے

۱۵۔کنکریٹ کی یو شیپ کی سیڑھیاں

کنکریٹ عرصے سے ایک پائیدار میٹریل ہے اس کی سیڑھیاں بنانے سے آپکی راہداری میں ایک دلکشی آجائے گی

۱۶۔ لکڑی کا پورچ

اگر آپ اپنا پورچ بنانا چاہتے ہیں تو لکڑی کا ایک اونچا سا پورچ بہت اچھا رہے گا یہ جگہ کو کور کرنے کا ایک شاندار منصوبہ ہے

۱۷۔ اس میں سے دیکھ سکیں

راہداری میں اسطرح کے پینلز لگانے سے آپ موسمی حالات سے بچ جائیں گے

۱۸۔ پتھر

ایک تخلیقی وضع کے لیئے پتھر بہت ضروری ہیں۔ اسکے لیئے بیچ کے پتھر بہت اچھے رہیں گے

۱۹۔ رنگ

Valle Real Almendros, Arki3d Arki3d Moderne huizen

راہداری کو غیر جانبدار رنگوں سے رنگیں۔ یہ اردگرد کو ایک الگ وضع بخشتا ہے

۲۰۔ گہرے رنگوں کے فریم

homify Moderne huizen

اپنے گھر کےچھوٹے حصوں کو ہائی لائٹ کرنے کے لیئے ان پر گہرا رنگ کر دیجیئے

۲۱۔ جیومیڑی کے ڈیزائن کی چھت

اگر آپ نقلی چھت لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں تو پھر ایک جیومیڑی کی ڈیزائن کی چھت لگانے سے روشنی اچھی آئے گی

۲۲۔ گہرے رنگ

homify Scandinavische huizen

دیہاتی وضع کے ساتھ گہرے رنگ بہت شاندار لگتے ہیں

۲۳۔دیوار پر پچی کاری

ایک اور ڈیزائن پچی کاری دیوار ہے یہ آپکو تمام وضع بدلنے کے لیئے مدد دے گا

۲۴۔ مختلف لیولز پر لگے ہوئے گملے

homify Moderne huizen

اگر آپ کوئی اپنے بجٹ کے مطابق پلان چاہتے ہیں تو یہ پلان آپ کے لیئے ہی ہے۔ مختلف مقامات پر پودے لگائیں اور شاندار راہداری کا مزہ لیں

۲۵۔ پرانا دور

سامنے کے حصے کو پورا بدلنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے پوری جگہ کو پتھر اور کنکریوں سے سجا دیں اس سے راہداری میں ایک الگ وقار پیدا ہوگا

۲۶۔شیشے کی چھت

داغ دار شیشہ ایک بہترین آپشن ہے اگر آپ قدرتی روشنی کو پریشان کیئے بغیر ایک چھت چاہتے ہیں تو

۲۷۔فوارہ

بازار میں بہت طرح کے فوراے دستیاب ہیں ایک ہی وضع کے فوارے چھوٹی راہداری کے لیئے بہت کمال رہتے ہیں

۲۸۔فرش کا ڈیزائن

راہداری کے فرش پر خوبصورت ٹائلیں لگائیں

۲۹۔اضافی عناصر

homify Voordeuren

ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ دروزے کے سامنے چھوٹے چھوٹے عناصر بڑھائیں جیسے کہ گملے ، ڈرو میٹ وغیرہ

۳۰۔ دروزے کا فریم

یہ ضروری نہیں کہ آپ پوری راہداری کو بدلیں صرف دروازے کے فریم کو بدلنے سے بھی فرق پڑ سکتا ہے

۳۱۔ توسیعی پورچ

homify Eengezinswoning

آپ صرف بیرونی حصوں کو تبدیل کر کے ایک اچھی وضع پا سکتے ہیں

۳۲۔ سامنے کے لیئے ہلکے رنگ

ہلکے رنگوں کی چھتوں کی سفارش کی جاتی ہے کیونکہ یہ چھتوں کو بہت چمکدار بناتا ہے

۳۳۔باڑ

سارے ڈیزائن کو سادہ رکھ کر صرف ایک باڑ لگانے سے بھی آپ کے کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں

۳۴۔ روشنیاں

اگر آپ ایک خاص کا ماحول بنانا چاہتے ہیں توراہداری پر روشنیاں کمال لگیں گی

۳۵۔ جگہوں کو جدا کریں

کار کھڑی کرنے کی جگہ، راہداری سب کی وضاحت کریں اسطرح یہ بہت شاندار لگے گا

۳۶۔ دیواروں والے پودے

ایک اور شاندار منصوبہ یہ ہے کہ دیوار والے پودے راہداری پر لگا دیئے جائیں

اسطرح کے اور ڈیزائن دیکھنے کے لیئے یہ آئیڈیابک ملاحظہ فرمائیں

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine