اپنے گھر کو سدا بہار گلابی رنگ سے سجائیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Minimalistische gangen, hallen & trappenhuizen
Loading admin actions …

اگر آپ نے آج تک ہر چیز دھیمے رنگوں میں رکھنے کے بارے میں نہیں سنا تو ہم آپ کو اس بارے میں ابھی بتائیں گے۔ اگر آپ بھی فیشن کی اس دوڑ میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ آج کل بالوں سے لے کر گاڑیوں اور آپ کے گھر کی سجاوٹ تک ہر چیز میں ہلکے رنگوں کا رجحان پایا جاتا ہے، اور انٹیریئر ڈیزائنر اس کام میں ہمیشہ سے اپنے گاہکوں کی مدد کرتے آئے ہیں۔ ان رنگوں سےفائدہ اٹھانے کے لیے آپ کا کوئی ماہر ہونا ضروری نہیں اور آپ اپنی قسمت آزمانا ہی چاہتے ہیں تو ہم آپ کے لیےسب سے پسندیدہ رنگ لے کر آئے ہیں: گلابی۔ دلکش، رومانوی اور بہت ہی پیارا، دھیمے رنگوں میں سے آپ کو گلابی چننا چاہیے۔ تو چلیے دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے گھر میں اسے کیسے شامل کر سکتے ہیں۔

بیڈ روم میں

Pastel-love Demural Moderne slaapkamers Accessoires & decoratie

گلابی رنگ کسی بھی خواب گاہ کی دیوار کو رومانیت سے مالامال کر دے گا۔ آپ چاہیں تو پھولوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔

باتھ روم میں

ہم اس گلابی باتھ ٹب کی خوبصورتی سے انکار نہیں کر سکتے۔ یہ کسی بھی انداز کے باتھ روم میں اچھا لگے گا۔

کپڑے کے سامان کے لیے

صرف تھوڑا سا گلابی، مثال کے طور پر پردوں کے ڈیزائن میں، آپ کو اور آپ کے گھر کو فیشن ایبل بنا سکتا ہے۔

منصوبے کے طور پر

ہلکے، خشک رنگ کافی عرصے سےفیشن میں ان ہیں مگر آج کل صرف گلابی رنگ کا بول بالا ہے۔ پرانے فرنیچر پر ہلکا گلابی رنگ کریں اور دیکھیں یہ کتنا پیارا لگے گا۔

لوازمات کے لیے

درمیانے رنگ کے سوفے پر گلابی کشنز کا چھڑکاؤ کسی بھی لاؤنج کو دلکش بنائے گا۔

قدرت کے چھڑکاؤ کے طور پر

کیا آپ کے گھر میں پہلے سے کچھ گلابی لوازمات ہیں؟ ہر ہفتے اس وضع کو تازہ گلابی پھولوں سے مزید ابھاریں اور دل چاہے تو کچھ موم بتیوں کا بھی اضافہ کر لیں۔

کرسیوں کے لیے

homify Klassieke woonkamers

اگر آپ ایک مختلف رنگ کی کرسی رکھنا چاہتے ہیں تو وہ گلابی کیوں نہ ہو؟ کوئی ہلکا شیڈ چنیں اور وہ کمرے میں اچھا لگے گا۔

دیواروں کے لیے

homify Minimalistische gangen, hallen & trappenhuizen

اگر آپ ایک مختلف رنگ کی دیوار کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو گلابی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ پیارا اور نازک، ہمارا خیال ہے یہ اس راہ رادی میں نہایت حسین لگ رہا ہے۔

کچن کو بہتر بنانے کے لیے

homify Scandinavische woonkamers

زیاہ تر کچن بس سارے سفید ہی ہوتے ہیں مگر ایک ہلکا گلابی رنگ چنیں اور آپ ایک سب سے الگ جاذب نظر کچن حاصل کر لیں گے۔

ایک مزے دار اضافے کے طور پر

گیارہ کھانے کی کرسیاں؟ کیوں نہیں۔ یہ آئس کریم والے رنگ ایک ساتھ بہت پیارے لگتے ہیں اور ہرکوئی اپنی پسندیدہ کرسی پر بیٹھ سکتا ہے۔

کھڑکیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے

ہم نے کبھی گلابی بلائنڈز کے بارے میں نہیں سوچا تھا، مگر اب انہیں دیکھنے کے بعد ہم اور کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ دھوپ کے وقت یہ گرم رنگ کمرے کا احاطہ کر لیتے ہوں گے۔

قیمتی سوفے کے طور پر

Flopster sofa Loaf Moderne woonkamers Textiel Amber / Goud Sofa's & fauteuils

ہم نے سب سے بہترین تجویز آخر کے لیے رکھ چھوڑی تھی۔ یہ ایک سخت دن کے بعد نرم بادلوں جیسا محسوس ہو گا۔ خوابناک!

مزید حانیے: سجاوٹ کی ۷ غلطیاں جن کی وجہ سے گھر چھوٹا لگتا ہے۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine