۱۱ کفایتی آئیڈیاز آپکے دیوان خانے کی سجاوٹ کے لیے

Shahtaj Shahtaj
homify Moderne woonkamers Hout Hout
Loading admin actions …

دیوان خانے کو سجانا اور بھی آسَان اور سستا ہے جتنا سننے میں لگتا ہے۔ ظاہر ہے، ہم مکمل مرمت یا تبدیلی کی بات نہیں کر رہے، لیکن اسکے ماحول کی تبدیلی اور جدت کی تجدید کی۔ اکثر فرنیچر کو منتقل کرنا کافی ہوتا آپکے کمرے کو نیا منظر دینے کے لیے۔ لیکن، جب جگہ محدود ہو اور سب چیزیں اپنی ممکنہ جگہ پر موجود ہوں، تو آپکو دوسرے آئیڈیاز ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔

اور اس لیے آج ہم نے اپنے پِیشہ وروں اور انٹیریر کے معماروں سے ۱۱ آئیڈیاز چنے ہیں جو آپکے پرانے کمرے کو دلکش جگہ میں تبدیل کرنے میں آپکی مدد کرینگے۔ اور اِس سے بھی بڑھ کر، با کفایت حَل کے ساتھ!

۱ . ٹیلی ویژن کے لیے ایک نیا پینل

دیوان خانے کو ٹی وی کے لیے نئے پینل سے سجائیں۔ ایک لکڑی کی تختی سے واضح فرق پڑتا ہے!

۲ . دیوار کی سجاوٹ کے لیے مختلف سائز اور شکلوں کے فریمز

انکے لیے جو تصویریں جمع کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، آپ مختلف سائز اور اشکال کی تصاویر کی فریمز استعمال کر کے دیوار سجا سکتے ہیں۔

۳ . نئے تختے اپنے پسندیدہ سامان رکھنے کے لیے

سجاوٹ اور آرائِشی اشیاء رکھنے کے لیے شیلف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

۴ . مختلف پودے کمرے کے گرد پھیلے ہوئے ہیں

پودے ماحول کو فوری طور پر خوبصورت بناتے ہیں، اور سستے بھی ہوتے ہیں، اور اگر آپ مناسب نوع کا انتخاب کرینگے، تو انکا خیال رکھنا آسَان ہوگا۔

۵ . نئے، ہلکے اور ہوادار پردے

پردے آپکی جگہ کے منظر کو مکمل طور پر تبدیل کردتے ہیں۔ آپ اپنے کمرے کی مناسبت سے کپڑا خرید کر انہیں خود سے بھی تخلیق کرسکتے ہیں۔

یہاں ہلکے اور ہوادار پردے پر سکون اور پر امن ماحول بنا رہے ہیں۔

۶ . دیواروں میں بنائے گئے آرائشی لکڑیوں کے تختے

دیواروں میں بنائے گئے لکڑی کے تختے شیلف کے بہترین متبادل ہیں کیونکہ یہ زیادہ جدید اور پر کشش منظر پیش کرتے ہیں۔

۷ . آئینے

آئینے آرائِشی اشیاء سے کہیں زیادہ ہیں۔ دیوان خانے میں انہیں لٹکانے سے، آپ اسے وسیع تر اور روشن بنا سکتے ہیں۔

۸ . رنگین تکیے

جب دیوان خانہ تبدیلی مانگنے لگے، تکیوں کے غلاف بدلنا ایک اچھی شروعات ہے۔ ماحول کو خوش نما منظر دینے کے لیےکچھ رنگین مختلف پرنٹ کے ساتھ منتخب کریں ۔

۹ . دیواروں کے لیے نیا رنگ

کمرے کو بغیر تجدید کیے مکمل طور پر تبدیل کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ دیواروں پر نیا رنگ کردیا جائے۔

۱۰ . قدرتی روشنی

روشنی کو اندر آنے دو! ایک روشن کمرہ ہمیشہ خوبصورت اور تر و تازہ ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پردوں کو تبدیل کرنا یا اُنہیں کھلا چھوڑنا ضروری ہوجاتا ہے۔

۱۱ . مختلف رنگ

متحرک اور جدید رنگ دیوان خانے کو زیادہ خوشگوار اور جوان بناتا ہے! 

ہم امید کرتے ہیں آپ اپنے دیوان خانے کو سجانے کے لیے ان میں سے کچھ کفایتی آئیڈیاز کو کوشش کرنے کے لیے ضرور متاثر ہوئے ہوں گے۔ مزید متعلقہ آئیڈیاز کے لئے، دیکھیں داخلی راستے کے ۱۲ آسَان آئیڈیاز آپکے گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine