پاکستانی گھرانے کے لیے خوبصورتی اور دلکشی سے بھرا ایک جدید گھر۔

Offerte aanvragen

Ongeldig nummer. Controleer de landcode, het kengetal en het telefoonnummer
Door op 'Verzenden' te klikken, bevestig ik dat ik de Privacy en cookiebeleid heb gelezen en ga ik ermee akkoord dat de voorgaande informatie zal worden verwerkt om mijn verzoek te beantwoorden.
Opmerking: u kunt uw toestemming intrekken door privacy@homify.com te e-mailen.

پاکستانی گھرانے کے لیے خوبصورتی اور دلکشی سے بھرا ایک جدید گھر۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
 Tuin door Taguá Arquitetura, Modern
Loading admin actions …

جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ گھر کو سجانے کے لیے بہت سی اشیاء موجود ہیں مگر ان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی چیز لکڑی ہے۔ چاہے گھر کا اندرونی حصہ ہو یا بیرونی، لکڑی کا استعمال اس جگہ کو بہت دلکش بنا دیتا ہے۔ لکڑی آپ کے گھر میں بہت قدرتی سا تاثر لاتی ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کس طرح اپنے گھر میں لکڑی کا استعمال کریں تو پھر نیچے تصاویر کو ضرور دیکھیں۔ یا یقیناً آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گی

لکڑی سے بنا فرنٹ۔

مدھم رنگوں کے ساتھ لگے یہ لکڑی کے پینل آپ کے گھر کو بہت دلکش تاثر دیں گے اور دیکھنے والے پر آپ کے گھر کا بہت خوشگوار اثر پڑے گا۔                                                                                                                             

اس کے علاوہ لکڑی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ گھر کی دیواروں کو موسم کی سختیوں سے بھی بچاتی ہے۔

لکڑی کا آتش دان

آج کل جدید گھروں میں آتش دان کی موجودگی سٹیٹس سمبل سمجھی جاتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں آتش دان موجود ہے تو اس کے ارد گرد لکڑی کا فریم لگانے سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا، اور شاہانہ اور تھوڑا سا دیہی انداز لانے کا بھی یہ بہترین طریقہ ہے۔ اس میں آپ کا زیادہ خرچہ بھی نہیں ہو گا۔

آپ اس فریم کو کمرے کی سجاوٹ کے مطابق پینٹ بھی کر سکتے ہیں

لکڑی کا کاؤنٹر۔

باورچی خانہ گھر کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حصہ ہے اس لیے اس میں لگی اشیاء بھی پائیدار ہونی چاہئں۔ لکڑی سے بنے کاؤنٹر سے نہ صرف آپ کو پائیداری ملے گی بلکہ آپ کے باورچی خانے کی دلکشی میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جاۓ گا۔

لکڑی کا کیبنٹ۔

لکڑی کے استعمال کا ایک اور زبردست طریقہ یہ ہے کہ آپ اس سے خوبصورت شیلف اور کیبنٹ بنوا لیں۔ آپ اسے روایتی الماری کے طور پر بھی بنوا سکتے ہیں اور جدید انداز کے ڈیزائینر کیبنٹ بھی۔ یہ کیبنٹ کتابوں کے شیلف کے طور پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔

آفس والی میز۔

ہم سب کو اپنے گھر میں اس طرح کی میز کی ضرورت ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی اشیاء کو سنبھال سکیں۔ تو پھر آپ بھی اپنے لیے اس طرح کی میز بنوا لیں۔

لکڑی کا مرکزی دروازہ.

اگر آپ اپنے گھر کے لیے کوئی ہلکا پھلکا مرکزی دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں تو اس قسم کا دروازہ آپ کے لیے بہترین ہے۔ مختلف انداز سے پینل سیٹ کر کے آپ اپنے دروازے کو منفرد بنا سکتے ہیں۔ آج کل کا سب سے مشہور انداز لکڑی کے سیدھے تختے ہیں۔

لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز بھی دیکھیں.

Eigentijds wonen in een rietgedekte villa:  Huizen door Lab32 architecten, Modern

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Doe wooninspiratie op!