خوبصورت غسل خانوں کے لیے 11 سستے خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
Dom jednorodzinny w Redzie , PracowniaPolka PracowniaPolka Scandinavische badkamers
Loading admin actions …

ہر شخص جانتا ہے کہ غسل خانے آپ کی دن پھر کی تھکن اترنے کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جن کے بچے بھی ہوں۔ آپ آرام سے گرم پانی سے غسل کر سکتے ہیں، یا پھر ٹھنڈے پانی سے تازہ دم ہو سکتے ہیں۔ اب اس کے لیے آپ کے غسل خانے کو آرام دہ کور پرسکون بھی ہونا چاہیے۔ 

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا غسل خانہ بہترین ہو مگر آپ کی جیب زیادہ خرچے کی اجازت نہیں دیتی تو پھر اس آئیڈیا بک سے آپ کو ضرور فائدہ پہنچے گا۔

1- لکڑی کی باڑ

اس طرح سے آپ کا غسل خانہ تقسیم بھی ہو جاۓ گا اور اس کی کشادگی میں بھی فرق نہیں پڑے گا۔ دیکھیں یہ کتنا دلکش لگ رہا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ہر انداز کے غسل خانے کے ساتھ چلے گا۔

2- پھولوں اور پودوں کا اضافہ

پر سکون غسل خانہ بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس میں چند پھولوں اور پودوں کا اضافہ کر دیں۔ اس سے ادھر بہت خوشگوار خوشبو بھی پھیلی رہے گی۔

3- فرش کے ٹائلز تبدیل کریں

ٹائلز ایک تو زیادہ مہنگے نہیں ہوتے اور دوسرا یہ کہ بہت سے رنگوں اور انداز میں دستیاب ہیں۔ اس سے آپ اپنے غسل خانے کو اپنی پسند کے مطابق انداز دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نمی سے خراب بھی نہیں ہوتے۔

غسل خانے کے 10 متاثر کن فرش دیکھیں.

4- شاور کے لیے شیشے کا دروازہ

Fazenda em Bandeirantes - PR, Beth Nejm Beth Nejm Landelijke badkamers

شاور کے ساتھ لگا شیشے کا دروازہ آپ کے غسل خانے کو بہت جدید انداز دے گا۔                                                       

یہ غسل خانہ ہمارے ماہرین کا تیار کردہ ہے۔ اسی طرح آپ بھی اپنی اپنی جگہ کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے غسل خانے کو زبردست بنائیں۔

5- قدرتی روشنی

ایک اور بہت آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ قدرتی روشنی کو غسل خانے میں آنے دیں۔ لوگ غسل خانے میں کھڑکیاں لگانے سے ہچکچاتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر آپ روشن دان کا استعمال کر لیں۔

6- روشنی


Copy the HTML code below and add it to your site:

روشنی کی بات ہو رہی ہے تو ایک اور اہم بات یہ ہے کہ رات کے وقت کے لیے آپ کے غسل خانے میں مصنوعی روشنی بھی موجود ہونی چاہیے۔ تاکہ آپ آرام سے ادھر تیار بھی ہو سکیں۔

7- سفید رنگ کا استعمال

سفید رنگ اس جگہ کو بہت آرام دہ اور پرسکون بنا دے گا اور آپ کا غسل خانہ بہت آرامدہ اور کشادہ بھی لگے گا۔

8- پتھر کی دیواریں

L'envers du décor, Pixcity Pixcity Mediterrane badkamers

پتھر کی دیوار سے غسل خانے کو بہت دلکش انداز مل جاتا ہے۔

9- اینٹ

پتھر کی دیوار سے غسل خانے کو بہت دلکش انداز مل جاتا ہے۔

10- سادہ آرائش

اس تصویر میں دیکھیں کھونٹی کی جگہ لٹکایا گیا یہ سلور بل کا چہرہ پورے غسل خانے کا تاثر بدل رہا ہے۔ اس لیے کبھی کبھی صرف ایک چیز ہی کافی ہوتی ہے۔

11- سیدھا باغ

غسل خانے کی دیوار کے ساتھ بنا باغیچہ ایک بہت زبردست خیال ہے۔ اس سے تازگی بھرا احساس بھی ملے گا اور دلکشی بھی۔ 

غسل خانے کی الماریوں کے 24 آئیڈیاز بھی دیکھیں

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine