اگر آپ اپنے گھر کی وضع سے بیزار ہیں تو وقت آگیا ہے کہ اسکو ۳۶۰درجے تبدیل کر دیا جائے اور اسکو تبدیل کر کہ وقت کے مطابق بنایا جائے۔ ان پانچ گھروں کو دیکھیں ان سے متاثر ہوئے بغیر آپ نہیں رہ سکیں گے۔ دیکھیں کس طرح ہم نے انکو کم وقت میں تبدیل کر دیا ہے۔
اس گھر کی وضع پرانی ہے کبھی اس کا فیشن ہوگا لیکن اب اسکو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہ نیون کی دیوار اور یہ ریتلی بناوٹ نے اسکو بہت غیر دلچسپ بنا دیا ہے۔
اس نئی وضع سے گھر میں بہت تبدیلی آئی ہے یہ بہت فیشن ایبل ہو گیا ہے۔ اس دروازے کو دیکھیں کتنا کلاسی اورنفیس ہے۔ اس کی باڑ کو سنجیدہ اور شاندار وضع کے لیئے سفید رکھا گیا ہے
یہ گھر گلی میں بنے ہر گھر کی طرح بہت عام دکھائی دے رہا ہے۔ اس طرح کی چھت اب ہر گھر کے اوپر نظر آتی ہے لیکن ہمیں کچھ منفرد چاہیے
اس گھر کو لائینوں کی مدد سے بہت پتلا اور مضبوط بنا دیا گیا ہے اس کا ہر کونا تبدیل ہو گیا ہے۔ دروازے کے لیئے بہت ساری روشنیاں اور چمک اسکو ایک الگ اور جدید وضع فراہم کرتی ہیں
اس سے پہلے یہ گھر بہت زیادہ تفصیلات کے ساتھ ایک سجاوٹی کیک لگ رہا تھا۔ اسکا تاثر اچھا پرنے کی بجائے بہت برا پڑ رہا تھا ۔ اس گھر کی سجاوٹ کو ایک سمت کی ضرورت تھی۔ تبدیلی کے بعد یہ گھر بہت بہتر لگ رہا ہے اسکا نیا ڈیزائن اسکی ساخت کی وضاحت کرتا ہے اورا س دور کا شاندار شاہکار بن گیا ہے۔ تفصیلات اسکی اسی رنگ سے کی گئی ہیں [سفید سے] البتہ چھت پر تھوڑا بھورا رنگ لگایا گیا ہے۔
یہ گھر اب پرانے زمانے کی داستان لگ رہا ہے اسکی دیواریں دیکھیں اور کھڑکیاں جو بس اپنے دن گن رہی ہیں۔ یہ گھر ایسا لگتا ہے مٹی کا بنا ہے اسکی بناوٹ اتنی پرانی ہوگئی ہے۔
یہ تبدیلی کے بعد بلکل تصوراتی ہے۔ اسکا مینار دیکھیں تفصیلات کے بعد کتنا اعلیٰ لگ رہا ہے اس ریتلی بناوٹ اور لکڑی کے دروازے کی وجہ سے گھر بلکل کلاسک بن گیا ہے۔
یہ پرانا اسکول جیسا دیکھنے والا گھر فوری طور پر آپکی توجہ کا منتظر ہے۔ یہ لکڑی کا دروازہ اور پرانا کنکریٹ کا دروازہ نئی وضع کے ساتھ مزید حسین لگے گا۔
اس کی نئی وضع میں لوہے اور لکڑی کا عنصر زیادہ ہے ۔ دیکھیں کتنا حسین لگ رہا ہے۔
آپ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس موضوع پر کچھ اور مضموں پیشِ خدمت ہیں: چھوٹے گھروں کیجادوئی تبدیلیاں