جدید بیڈ رومز: ابھی نقل کرنے کو موجود ١٨ خیالات

Wektek Wektek
CASA E - CASA MONOFAMILIARE, diparmaespositoarchitetti diparmaespositoarchitetti Minimalistische slaapkamers
Loading admin actions …

بیڈروم کی آرائش ایسا عمل ہے جسے آسان نہیں لیا جا سکتا. یہ ایک پرائیویٹ جگہ ہے جہاں آپ آرام کر سکتے ہیں اور نیے دن کی شروعات کے لئے تازہ دم  ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ رنگ اور آرایش کے ذریعے آپ کی شخصیت کا بھی عکاس ہے. بہت دفع اس کمرے کو دوبارہ سے سجانا جہاں آپ اپنا بیشتر وقت گزارتے ہیں مشکل ہو سکتا ہے.
آپ کو آئیڈیاز میں مدد دینے کیلئے، ہم نیں جدید کمروں کی  ١٨ نہایت ہی شاندار مثالیں اکٹھی کی ہیں جو کہ مختلف مزاج کے مطابق ہیں. اپنے پرانے کمرے کو بھول جایں، اور اپنے کمرے کو جدید اور نیی شکل دینے کیلئے ان میں سے ایک مثال کو نقل کریں. اور آپ اس پریشانی میں مبتلا ہو جائیں  گے کہ  ان میں سے کس کو نقل کرنا ہے!

1. روشنی کی ایک پٹی کے ساتھ آرام دہ

دیوار میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک لگے تختے کی بدولت دوسرے فرنیچر اور سامان زیبائش کو سجانے میں مدد ملتی ہے. آپ اس کمرے سے ایک کمال کی روشنی کا سماں باندھ سکتے ہیں جو کہ بذات خود آرائش کے عنصر کا کام کرتی ہی لیکن اس کے ساتھ ہی شیلف کا کام بھی دیتی ہے.

2. ماڈیولر اور کثیر فعلی فرنیچر

ہم اس بیڈ پر جس میز کو دیکھ رہے ہیں وہ قابل حرکت ہے جسے بیڈ کے سرہانے سے لے کر ٹانگوں تک ہلایا جا سکتا ہے. اسے شیلف کے  طور پہ استعمال کیا جا سکتا ہے بلکے جن لوگوں کو بستر میں ناشتہ پسند ہے ان کے لیے میز کا کام بھی کر سکتا ہے.

٣. ہر کونے کو زیادہ سے زیادہ استمعال کریں

Lavori, 3d-arch 3d-arch Moderne slaapkamers

لافٹ رومز کا فائدہ یہ ہے ان میں قدرتی روشنی وافر مقدار میں آتی ہے، خاص طور پہ ایسے ڈیزائن میں جس میں اسٹوڈیو اپارٹمنٹ میں بیڈروم مچانی سطح پر بنایا گیا ہو اور وہ بھی صرف فرنیچر سے. صرف ضروری فرنیچر رکھ کے جیسا کہ الماری، یا آرامدہ بیڈ، کمرے کو پرسکون اور آرامدہ جگہ بنایا جا سکتا ہے.

٤. ایک بیڈ جو ہوامیں تیرتا ہو

ہمیں یہ ماڈرن اور مستقبل کا ڈیزائن بہت پسند ہے جس میں سب سے خاص چیز بیڈ ہے. یہ ہیڈ بورڈ کے ساتھ جڑے ہوے بیڈ اور جڑے ہوے سائیڈ ٹیبلز کا ایک ہی پیس ہے. یہ آرامدہ  ڈیزائن بیڈ کو ایسے محسوس کراتا ہے جیسے یہ ہوا میں معلق ہو، یہ تہ میں لگے آئینوں کی بدولت ممکن ہوتا ہے جو فرش کو منقس کرتے ہیں.

٥. مطالئے اور سونے کے کمرے -- دونوں ایک ساتھ!

homify Minimalistische slaapkamers

اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کو آپکے کمرے کو شاہانہ انداز میں سجانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے. اگر آپ اپنے بیڈروم کے ساتھ لیونگ روم یا مطالعہ کا کمرہ رکھتے ہیں تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ ایسا ڈیزائن چنیں جو ساری جگہ کا احاطہ کرتا ہو. ہمیشہ فرنیچر کے زیادہ سے زیادہ استمعال کے بارے میں  سوچئے  تاکہ آپ جگہ کا زیادہ سے زیادہ بہتر استعمال کرتے ہوے آرام دہ ماحول پیدا کر سکیں.

٦. ڈیزائن کو اچھا بنانے کے لئے ٹیکسچر

جگہوں کو منفرد اور انسپائرنگ بنانے کا ایک طریقہ ٹیکسچرز کا امتزاج بھی ہے. دبیز پردوں، لکڑی اور اینٹوں کی کوٹنگ کے ساتھ آپ بیڈروم کو اسٹائل اور کرشمہ عطا کر سکتے ہیں. آپ ان کو دیواروں اور فرش کے ٹیکسچر کے طور پہ استعمال کر سکتے ہیں.

٧. کھلے کھلے رنگ

ہم اپنے کمروں کی زیبائش کے لئے جن رنگوں کا استمعال کرتے ہیں وہ ہمارے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں. اس وجہ کے پیش نظر آپ کو کے رنگوں کے چناؤ میں محتاط ہونا چاہیے.  یہ اس تصویر میں نظر آنے والے نارنجی رنگ کی طرح حیران کن ہو سکتا ہے. اس طرح کے رنگ توانائی بخشنے اور آپکو خوشی سے بھرنے کے لئے بہترین ہیں بشرطیکہ یہ زیادہ گہرا نہ ہو.

٨. ہر چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

ہم بعض اوقات کچھ پیچیدہ اور بلکہ عجیب ترتیب بھی دیکھتے ہیں، جیسے کہ کمرے کے درمیان موجود ستون. پہلی نظر میں یہ الجھن پیدا کرنے والی چیز لگتی ہے اور کسی بھی ترتیب کو بنانے کے لئے ناممکن سی. تاہم اگر آپ اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے تو اس عمدہ ڈیزائن کی طرح اسکا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں جہاں ستون بیڈ کی تعمیر کا حصّہ بن جاۓ، اور اس کے ساتھ ہی شیلف رکھے اور ساتھ ہے ڈیوائیڈر کا کام بھی دے، ایک ناکارہ چیز کو کام کی چیز میں منتقل کرتے ہوے.

٩. اور پھر اندھیرے چھٹ گئے!

بیڈرومز کیلئے سب سے زیادہ توجہ دی گئی چیز ایک پرسکون اور غیر مرعی  احساس ہے، لہٰذا جب آپ جگہ کو ڈیزائن کر رہے ہوں تو روشنی بہت ضروری عنصر ہے. اس پروجیکٹ میں جو کہ اوپر سے لے کر نیچے تک مکمّل لکڑی کا بنا ہے، روشن دیوار کمرے کے اندروں کو ایک نرالے انداز میں روشن کرتی ہے. آپ اس آئیڈیا کو چھت، آئینوں، اور فرنیچر کی چیزوں میں روشنی کی چیزیں استمال کر کے بھی بنا سکتے ہیں.

١٠. خالص منملزم

سفید رنگ کی معصومیت اسکو بیڈروم کی سجاوٹ کے لئے ایک بہترین بناتی ہے، خاص طور پر اس کے آرام اور سکون مہیا کرنے والے اثر کی وجہ سے. سفید رنگ کی خوبصورتی سادہ سجاوٹ کے ساتھ اور بھی نکھرتی ہے. غیر ضروری چیزوں سے بچنے کیلئے ٹیکسچرز کو ہی بنیادی کردار ادا کرنے دیجئے.

١١. منفرد کردار اور سٹائل کے ساتھ

آپکی شخصیت آپکے بیڈروم میں بھی جھلکنی چاہیے، لہذا آپکو اپنے مزاج کے مطابق سجاوٹ کرنی چاہیے اور آرٹ اور فرنیچر کی ایسی چیزیں استمعال کرنی چاہییں جو کہ منفرد اور آپ کے مزاج کے عین مطابق ہوں. آپ، ونٹیج، الیکٹرک، یا پھر مختلف ایسٹایلز کے امتزاج کا بھی استمعال کر سکتے ہیں جو کہ ہمیشہ ہی فیشن کے مطابق ہوں.

١٢. رومانی اور آرام دہ

سادہ آرائش صرف منملزم میں ہی نہیں آتی. عناصر جیسے کہ وال پیپر ایک پرانی جگہ کو نئی زندگی بخش سکتے ہیں. آپ کمرے میں نئی شخصیت اور سٹائل کو لانے کیلئے لاتعداد رنگوں، پیٹرن اور ٹیکسچرز کا چناؤ کر سکتے ہیں.

١٣. قدرتی روشنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

بیرونی جگہوں سے رابطہ کسی بھی جگہ کے لئے ضروری ہے، خاص طور پر جب قدرتی روشنی اور ہوا کا بہاؤ کمرے کو آرام دہ بنانے کیلئے نہایت ضروری ہو. سوچئے کہ کھڑکیاں بیڈروم میں ایک منفرد تجربہ مہیا کر سکتی ہیں، لیکن اپنی پرائیویسی کے لئے دبیز پردے کا بھی خیال رکھیں.

١٤. ناوس رنگ اور سادہ سجاوٹ

وہ لوگ جنہیں سادگی اور مٹی سے لگاؤ ہے، ایسے رنگ جیسے کہ کافی، کریم، اور خاکستری ان کیلئے کمرے کو سجانے کے لئے بہترین ہیں. اپنے پلنگ کے سرہانے کے لئے گہرے اور سیاہی مائل رنگوں کا استمعال کیجئے، اور اشیاء ضرورت  کو سادہ اور کام کی حد تک رکھیے. پر تعیش نتیجہ کے لئے سٹائلش اور منفرد چیزوں میں سرمایہ کاری کیجئے.

١٥. کچھ ہٹ کر سوچیں

اگر آپ جدید اور تخلیکی صلاحیتوں کے مالک ہیں، تو آپ کا کمرہ اپنے آپ کو ایکسپریس کرنے کے لئے سب سے عمدہ جگہ ہوگی. روایتی اور آپ ڈیزائن بھول جائیں اور غیر متوقع خصوصیات بنائیں جیسے کہ گول الماری! سامان رکھنے کی جگہیں آپکو شکلوں کے ساتھ کھیلنے میں آزادی دیتی ہیں، لہذا اپنے کمرے کو خاص بنانے کیلئے منفرد شیلف ڈیزائن کے بارے میں سوچئے.

١٦. توازن سٹائل کے باہر کبھی نہیں جاتا

اس بات سے بالاتر کہ آپ کونسا اسٹائل استمعال کرتے ہیں، بیڈروم میں توانائی کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سمٹری اور توازن کو برقرار رکھنا نہیات ہی ضروری ہے. جب آپ کمرے کو ڈیزائن کریں تو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپکا کمرہ کسی بھی آنے والے کو ہمیشہ صاف اور جاذب نظر لگے، کسی فوکل پوانٹ یا محور کا استعمال کریں.

١٧. ایک حیرت انگیز کمرہ

BRERA APARTMENT, PLANAIR ® PLANAIR ® Moderne slaapkamers

ایک غیر متوقع عنصر ہمیشہ حیران کن ہوتا ہے، اسی لئے آپ اپنے کمرے میں بھی ایسا ہی نتیجہ حاصل کرنے کے لیے ایک اسے عنصر کا اضافہ کر سکتے ہیں! کمروں کو غیرمعمولی رسائی جیسی کہ ہم اس تصویر میں دیکھ رہے ہیں کو بنانے کے لئے ڈیزائن میں ترقی اور آرکیٹکچر کے عجائبات کا فایدہ اٹھائیے. تہ ہو جانے والی سیڑھیاں، سلائڈنگ دیواریں یا پھر فولڈنگ بید وہ چند آپشن ہیں جو کہ آپ اپنے کمرے کو چھپانے یا حیران کرنے والے فیچر بنانے  کے لئے استمعال کر سکتے ہیں.

١٨. سادہ اور خوبصورت

اگر آپ ایک  ایسا کمرہ چاہتے ہیں جو آپ کی سادہ شخصیت کو کمرے کو اجاگر کرے، تو لک پر کمرے کو بھدا اور بورنگ بناے بغیر زور دیں. جو عناصر آپ نہیں چاہتے  ان سے دور رہیں، اور صرف وہ چیزیں استعمال کریں جو آپ کیلیے کام کی ہیں یا جاذب نظر ہیں. اس کمرے کی غیر جانب دارانہ ٹونز ہیں اور اسکو جاذب نظر بنانے والی آرٹ ہے.
بیڈ رومز کے اور ڈیزائن کے آئیڈیاز کے لئے، آپ کو انسپائر کرنے والے بیڈ روم کے ٣١ ڈیزائن دیکھئے.

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine