بیڈروم میں تبدیلی کے 8 سستے طریقے

Namra Farman Namra Farman
La Carlota, Estudio Sespede Arquitectos Estudio Sespede Arquitectos Klassieke huizen
Loading admin actions …

اگر آپ اپنے سونے کے کمرے کو کم غیر دلچسپ اورزیادہ دلکش بنانا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی آپ زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتے تو پریشان مت ہوئیے۔ ہمارے پاس صرف چند دنوں میں آپ کے کمرے کو کم پیسوں میں نیا بنانے کے بہترین طریقے ہیں۔

ڈیزائینر جہاں کسی بھی کمرے کو دلکش اور خوبصورت بنانا ایک آسان کام بتاتے ہیں لیکن اگر جیب ہلکی کیے بغیر یہ کرنا ہو تو کام مشکل ہو جاتا ہے۔

ہمارے چند طریقوں کی طرف دھیان ڈالیے جو نہ صرف سستے ہیں بلکہ آپ کے کمرے کو کئی سو گنہ خوبصورت بنا دیں گے!

1۔ بیڈ کے اوپر نیا لکڑی کا تختہ

آپ کے بیڈ کے اوپر لکڑی کا تختہ آپ کے کمرے کوایک نئی شکل دے گا لیکن اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ڈھیروں پیسے خرچ کریں۔

آپ یہ کام خود بھی کر سکتے ہیں۔ آج کل بہت سے ویب سائیٹوں اور دکانوں سے یس قسم کے تختے مل جاتے ہیں۔ آپ کو صرف اسے درست سائز میں کاٹنا ہے اور اسے رنگ کرنا ہے!

2۔ کپڑے لٹکانے کے لیے سادہ تار

جب الماریوں میں کپڑے رکھنا مشکل بن جائے لیکن آپ کی جیب نئی الماری لینا برداشت نہ کر سکتا ہو، تو یہ مت بھولیے کہ ایک سادہ تار کتنی سٹائلش لگ سکتی ہے۔

پیسے بچانے والی یہ تار بھت دلکش لگتی ہے اور کمرے میں نیا احساس پیدا کرتی ہے

3۔ ایک دیوار پر وال پیپر

ڈیزائینر وال پیپر اب ہر جگہ نظر آتے ہیں کیونکہ ان کے ڈیزائن اب ہمیشہ سے زیادہ دلکش ہیں!

یہ مت سمجھیے کے آپ کو ان کو ایک بڑی تعداد میں خریدنا پڑے گا کیونکہ ایک دیوار پر لگانا ہی کافی ہو گا۔ ایک رول سے ہی آپ کے کمرے میں نئی جان ڈل جائے گی

4۔ آرام دہ چادر

اس مضمون میں چادر کا ذکر حیران کن ہے لیکن یہ آپ کے کمرے کو ایک چٹکی میں نیااحساس دے دیتی ہیں!

آرام دہ چادروں کا استعمال کیجئے اور آپ کے سونے کی جگہ سکون بخش بن جائے گی

5۔ دیواروں کے لیے سٹیکر

کچھ مستقل کیے بغیر ان مشخص ڈیزائن کے سٹیکروں کے استعمال سے، جو سستے بھی ہیں اور انہیں لگانا بھی آسان ہے، آپ کا کمرہ کچھ ہی دیر میں دلکش نظر آنے لگے گا۔

اور اس بات کو بھی زہن میں رکھیے کہ انہیں اتارتے ہوئے، دیوار کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا۔ یہ گھر کے مالکوں سے لے کر کرائے پر رہنے والوں تک کے لیے بہترین خیال ہے۔

6۔ رنگ برنگی بستر کی چادر

اگر آپ اپنے کمرے میں سٹائل کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آپ کے لیے اچھا رہے گا۔

سستی اور دھونے میں آسان اور اس کے علاوہ تقریبا ہر دکان سے آرام سے مل جانے والی، مختلف رنگوں کی چادریں کسی بھی کمرے کو دلکش بنا سکتی ہیں!

7۔ لیمپ کا اضافہ

اگر آپ اپنے بیڈروم سے خوش ہیں اور صرف اس کا احساس تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو کمرے کی روشنی کو بدلنا آپ کی مشکل کا حل ہے۔ بیڑ کی سائڈ کی میز پر ہلکی روشنی کا استعمال، کمرے میں رنگوں کو بھی بدلے گا اور نیا احساس بھی پیدا کرے گا.

8۔ پودوں کو مت بھولیے

پودوں کے اضافے سے آپ کے کمرے میں نئی جان آئے گی اور اسے مزید خوبصورت بنائے گا۔

یہ مت بھولیے کہ یہ کمرے کی ہوا کو تروتازہ بنائے گا اور اس سے اچھی نیند بھی ائے گی۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine