آپکے گھر کی الماریاں منظم کرنے کے ۱۱ طریقے

Farheen Farheen
homify Moderne kleedkamers
Loading admin actions …

ایک بکھرے ہوئے گھر سے زیادہ پریشان کن کیا ہے— شاید بکھری ہوئی الماریاں؟؟ اگر آپ ہومی فائی کے پرستار ہیں، تو آپکو بھی صاف ستھرے رہنے کو شوق ہوگا۔ تو آپ یہ بھی سمجھتے ہوں گے کہ اگر ہم نے کہا کہ بکھری ہوئی الماری اسکا مطلب ہے ایک بکھرا اور پریشان دماغ۔ الماری میں اوپر تک ٹھنسے ہوئے کپڑوں سے زیادہ مایوس کن کیا ہوسکتا ہے؟ نہ صرف یہ درہم برہم لگتا ہے بلکہ اس میں سے مطلوبہ چیز لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

وہ لوگ جو کھلی الماریاں استعمال کرتے ہیں ان کے لیئے یہ مزید تباہ کن ہے۔ ایک غیر متنظم الماری پورے کمرے کی وضع قطع بگاڑ سکتی ہے۔

اسلیئے آج ہم وہ ۱۱کام کے منصوبے لائیے ہیں جن پر عمل کر کہ آپ اپنی الماریوں کو خوبصورت اور منتنظم بنا سکتے ہیں۔ اور یہ منصوبے کام کے ہونے کے علاوہ آسان بھی ہیں۔

۱۔ شیلف ، درازیں اور لٹکانے کی جگہ

ہر الماری میں شیلفس، درازیں اور لٹکانے کی جگہ ہونی چاہیے تاکہ کپڑے، جوتے، زیورات اور مختلف چیزوں کو ہم صاف طریقے سے جمع کر سکیں۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے ایک اچھی الماری ہوتو ہم اشیا سلیقے سے رکھ سکتے ہیں۔ ہر چیز اپنی جگہ پر ہو تو ایک اطمینان کی کیفیت طاری رہتی ہے۔

۲۔ لکڑی کی ٹوکریوں کے ساتھ

homify Scandinavische kleedkamers Hout Hout

اپنی لکڑی کی ٹوکریوں کو الماریوں میں لگا کر آپ اپنی خود کی اسٹوریج بنا سکتے ہیں۔ ان میں آپ جرابیں، بنیانیں اور مختلف اشیا رکھ سکتے ہیں۔ یہ آسانی سے مل بھی جائیں گی اور آپکا کمرہ صاف، ماڈرن اور اسٹائلش بھی لگے گا۔

۳۔ غیر ضروری جگہ کو کام میں لائیں

Catalogo Furlan Mobili: Una piccola selezione di armadi, de-cube de-cube Moderne slaapkamers Garderobe- & ladekasten

صرف اسلیئے کہ آپکا بیڈروم تنگ اور چھوٹا ہے آپ الماری بنانے کا خیال مت چھوڑیں۔ اس ڈیزائن میں جو پیشہ ور de-cube  نے کیا ہے وہ منصوبہ استعمال کریں اور ایک شاندار اور اسٹائلش الماری بنائیں۔ ایک چمکدار اور خوبصورت رنگ کے ساتھ یہ ڈیزائن کتنا اعلیٰ ہے۔

۴۔مرصع اور پتلی

homify Slaapkamer Garderobe- & ladekasten

کبھی کبھار ایک مرصع ڈیزائن سب سے بہترین انتخاب ہوتا ہے۔ ایک سادہ الماری، سادہ اور نفیس لوگوں کے لیئے اس نفیس سے ڈیزائن میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کم جگہ میں جوتے اور کپڑے کس طرح رکھے جاسکتے ہیں۔ یہ الماری ایک مصوری کا نمونہ بن گئی ہے۔

۵۔ ڈبے

ڈبے سستے ، اچھے اور اسٹائلش منتظم ہوتے ہیں۔ ہر وہ چیز جو کام کی نہیں اور غیر فعال ہے اسکو نظروں سے دور رکھیں۔ یہ ان چیزوں کے لیے بھی اچھا ہے جن کو آپ روز استعمال نہیں کرتے۔

۶۔اونچی

اسٹوریج کی جگہ---- خاص طور پر الماریاں اگر اچھے طریقے سے لگائیں جائیں تو گھر کا نقشہ بدل دیتی ہیں۔ زیادہ افقی جگہ بنانے کے لیئے آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ الماریاں اوپر تک ہوں۔ یہ جگہ ان اشیا کے لیئے جو روز استعمال نہیں ہوتیں ان کے لیئے اچھا ہے۔

اور ادھر بھی دیکھیں: چھوٹے گھروں کے لیئے کمالکے اسٹوریج آئیڈیاز

۷۔اسکے لیئے ایک کمرہ بنا دیں

homify Moderne kleedkamers

اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو اپنی الماری ڈیزائن کر لیں۔یہ آپکو ساری چیزیں منظم کر کہ رکھنے میں مدد دے گی۔

۸۔ روشنیاں

اپنی الماری کو صاف ستھرا دکھانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اس میں روشنیاں لگا دیں

۹۔محتاط

homify Minimalistische kleedkamers

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ IQOSA  کے ڈیزائنرز کی طرح اسکو ڈیزائن کیا جائے۔

۱۰۔ سادہ شیلفس

casa 10, J J Scandinavische slaapkamers

شیلفس بھی آپ کے کپڑوں کو طریقے سے رکھنے کا نفیس ذریعہ بن سکتی ہیں۔ ادھر بھی دیکھیں، شیلفس بنانتے وقت کن چیزوں کا دھیان رکھناچاہیے

۱۱۔ایک کھینچنے والا طریقہ

یہ ہمارا پسندیدہ طریقہ ہے اسلیئے ہم نے اسکو آخر تک بچا کر رکھا تھا۔ آپ لٹکانے والی جگہ کو کھینچ بھی سکتے ہیں جو کہ بہت اچھا اور صاف لگتا ہے۔ ادھر بھی دیکھیں ۱۹ بہترین صاف الماریاں آپ کے لیئے

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine