اپنے بچے کے کمرے کے لیے درست رنگ چنیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Klassieke kinderkamers
Loading admin actions …

بچوں کا کمرا سجانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔ عام گلابی اور نیلے رنگ سے جان چھڑانے کے چکر میں اکثر والدین رنگوں کی ایک نئی دنیا دریافت کر لیتے ہیں۔ آخر کو رنگ چننا اتنا بھی کوئی مشکل کام نہیں، ہے نا؟

دراصل، یہ کافی مشکل کام ہے۔ نفسیاتی تعلیمات بتاتی ہیں کہ رنگ لوگوں کے موڈ اور رویے پر اثر اندازِ ہوتے ہیں، دِل و دماغ کو اکساتے ہیں، یہاں تک کہ آپ کے بچے کی صحت کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ تاجر ان دریافتوں کا برسوں سے فائدہ اٹھاتے آئے ہیں۔ آپ کے جم، آفس، یہاں تک کے آپ کے پسندیدہ رسٹورنٹ کی سجاوٹ بھی آپ کے برتاؤ سے لے کر بھوک تک ہر چیز پر اثر اندازِ ہونے کے لیے کی جاتی ہے۔

مگر رنگوں کی نفسیات آپ کے والٹ کے علاوہ بھی بہت اشیاء پر اثر اندازِ ہو سکتی ہے۔ سائنسی تعلیمات یہ بھی بتاتی ہیں کہ کچھ رنگ آپ کو سونے میں مدد دیتے ہیں، آپ کی یاد کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور یہاں تک کہ آپ کی تعلیمی کارکردگی بھی بہتر بناتے ہیں۔ وہ تمام فوائد جو دماغ اور جسم کی نشو نما کے لیے بہترین ہیں۔

تو اپنے چھوٹے بچے کے کمرے کا منصوبه بناتے وقت آپ نفسیاتی تعلیمات سے کچھ فائدہ ضرور اٹھا سکتے ہیں۔ رنگوں کے ڈبے کھولنے سے پہلے ایک نظر ان رنگوں کے بچوں پر اثرات پر ڈال لیں۔

گلابی گہوارہ

homify Klassieke kinderkamers Bedden en wiegen

دنیا بھر کی چھوٹی بچیوں کا پسندیدہ رنگ، گلابی ہمدردی اور نسوانیت کو اُجاگَر کرتا ہے اور ایک پر سکون ماحول تخلیق کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ سکون بخش صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے اور اِس رنگ کی پریشانی کو مٹانے کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

یہ گلابی گہوارہ سراسر حُسْن اور کشش کی علامت ہے، یہ آپ کی چھوٹی شہزادی کو شاہی مرتبہ محسوس کروائے گا۔ نرم، صاف ستھرا اور بالکل ہلکا گلابی رنگ خوبصورت سَجاوَٹی اشیاء کے ساتھ آرْٹ کا ایک نمونہ نظر آ رہا ہے۔

سفید فرنیچر

homify Klassieke kinderkamers Bedden en wiegen

سفید ایک ملکوتی اور خالص رنگ ہے اور اسے اکثر معصومیت کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ یہ ایک پرسکون ماحول بنانے میں مدد دیتا ہے دونوں اصناف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تو یہ تب بہت اچھا رہے گا جب آپ بچے کی جنس جانے بغیر کمرا سجا رہے ہوں۔

یہ خوبصورت سفید گہوارہ ( جس کے نیچے ایک دراز بھی ہے ) کسی بھی بچے کے کمرے میں ایک اچھا اضافہ ہو گا۔

سفید فرنیچر

homify Klassieke kinderkamers Hout Hout Garderobe- & ladekasten

اگر آپ کے بچے کا کمرا چھوٹا ہے، تو اس میں بہت سی جگہ کو سفید رکھنا پسند کیا جاتا ہے۔ جو باقی کے سامان اور چھوٹے چھوٹے لوازمت کو شوخ اورتوانائی سے بھرپور رنگ پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔

بچے کے کمرے کا یہ مکمل اور حَسِین فرنیچر خوبصورت بھی ہے اور فعال بھی۔اور آپ کے چھوٹے کے کپڑے اور کھلونے سنبھالنے کے لیے بہت سی جگہ فراہم کرتا ہے۔

سرمئی فرنیچر

homify Klassieke kinderkamers Garderobe- & ladekasten

سرمئی ایک پرسکون اور خود نگر رنگ کے طور پر جانا جاتا ہے، جو لوگوں کو سوچنے سمجھنے پر اکساتا ہے۔ مگر سوچ کے دَر کھولنے کے علاوہ یہ تنہائی کے احساس کے دَر بھی کھول دیتا ہے اِس لیے ضروری ہے کے اسے کچھ شوخ رنگوں کے ساتھ ملایا جائے، جیسا کہ پیلے رنگ کے ساتھ۔

اِس خوبصورت کمرے کے مکمل فرنیچر کی طرح بہت سا سکینڈینیویئن فرنیچر ہلکے سرمئی سفید اور لکڑی کے رنگوں میں پایا جاتا ہے۔

زَرد فرنیچر

homify Klassieke kinderkamers Garderobe- & ladekasten

زَرد رنگ کو رنگوں میں سب سے دانشور مانا جاتا ہے۔ درست طریقے سے استعمال ہونے پر اسے ایک پر امید رنگ سمجھا جاتا ہے جو اعتماد اور جذباتی قوت بڑھاتا ہے۔ مکھن جیسے پیلے رنگ کے ساتھ رہنا آسان ہے کیوں کہ یہ لوگوں پر خوش کن اور توانائی سے بھرپور اثر ڈالتا ہے۔

رنگوں سے متعلق مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بُک دیکھئے: رنگ کرنے کا منصوبہ کیسے بنائیں۔

Hulp nodig bij uw woonproject?
Neem contact met ons op!

Hoogtepunten uit ons magazine